ششماہی احتساب جمعہ کے بدلے دوسرے دن کرایا جائے: قمر مصباحی

ڈی ایم اور ڈی ای او کو درخواست دے کر آڈر پر جتائی ناراضگی، نظر ثانی کا مطالبہ
جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس) سیتامڑھی ضلع کے سبھی پرائمری اور مڈل اسکولوں میں درجہ 1سے 8 کے لیے ہورہے ششماہی احتساب کی آخری مقررہ تاریخ 17 اور 18 اکتوبر تھی جسے ضلع تعلیمی افسر نے بعض وجوہات کی بنیاد پر ترمیم کر تے ہوئے21 اور 22 اکتوبر مقرر کیاہے۔واضح ہوکہ 21 اکتوبر کو جمعہ ہے اور جمعہ کو اردو اسکولوں میں ہفتہ وار تعطیل رہتی ہے اور اس دن کی خاص اہمیت ہے۔مذکورہ باتیں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی نے ضلع مجسٹریٹ اور ضلع تعلیمی افسر کو ایک درخواست دیکر فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اخبارات کو جاری اپنے پریس ریلیز میں صاف طور پر کہا ہے21 اکتوبر کو جمعہ ہے اور جمعہ کو اردو اسکولوں میں چھٹی بھی رہتی ہے اور مسلم سماج کے بوڑھے بچے جوان سبھی اس دن نماز کا خاص اہتمام کرتے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے درخواست میں ضلع مجسٹریٹ اور ضلع تعلیمی افسر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو بدل کر کوئی دوسری تاریخ متعین کی جائے تاکہ مسلم سماج سمیت تمام ٹیچرس کو جمعہ کی نماز پڑھنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments are closed.