مرکزعلم ودانش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی وثقافتی سرگرمیوں کی اہم خبریں

سوشل سائنسز میں کیریئر کے مواقع پر ورکشاپ
علی گڑھ، 19 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سوشل سائنس گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹ اور ریسرچ اسکالروںکے لئے ‘سوشل سائنسز میں کیریئر کے مواقع’ موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس- جنرل کے تعاون سے ایڈوانسڈ سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز میں کیا گیا۔
پروفیسر عذرا موسوی (ڈائریکٹر، ایڈوانسڈ سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز) نے کہا ’’سوشل سائنسز کے طلباء کی تجزیاتی و تنقیدی فکر اور تحقیقی صلاحیتیں مضبوط ہوتی ہیں۔ وہ بہتر مواصلات اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں جس سے ان کے سامنے کیریئر کے بہت سے مواقع ہوتے ہیں‘‘ ۔
انہوں نے کہا کہ ایڈوانسڈ سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز، مختلف سرگرمیوں میں ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس کے ساتھ اشتراک و تعاون کے لئے بی اے اور ایم اے کورسز سے کچھ طالب علم رضاکاروں کو نامزد کرے گا ۔
ڈاکٹر شیوانگنی ٹنڈن نے کہا کہ ہیومنٹیز اور سوشل سائنس، ابھرتے ہوئے شعبے ہیں جن میں کیریئر کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔
ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے سوشل سائنس کے طلباء کی خدمات حاصل کرنے میں مختلف کارپوریشنوں کی دلچسپی کے بارے میں بتایا۔ انعم حفیظ نے شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭٭
نئے صدر شعبہ
علی گڑھ، 19 اکتوبر: پروفیسر محمدقمر الزماں کو تین سال کی مدت کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے زیڈ ایچ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ اپلائیڈ میتھ میٹکس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭
جے این ایم سی میں ہینڈ واشنگ ڈے کا اہتمام
علی گڑھ، 19 اکتوبر: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے ایچ آئی ایس آئی علی گڑھ چیپٹر کے زیر اہتمام ‘گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے’ کے موقع پر منعقدہ ‘ہائیجینیشیا میلے’ میں ایم بی بی ایس 2021 بیچ کی ٹیم ہیلتھی ہینگ آؤٹ نے ہاتھوں کو صابن سے دھونے کی اہمیت بیان کرنے کے سلسلہ میں اسٹال لگانے کے مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا ۔
پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے کہا کہ ہر سال کی طرح، ایچ آئی ایس آئی ، علی گڑھ چیپٹر بیماریوں سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ہاتھوں کی صفائی کا پیغام عام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صابن سے ہاتھ دھونے کی اہمیت کے بارے میں بیداری بڑھانے کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ بیماریوں سے بچاؤ میں یہ بہت مؤثر اور کارآمد ہے۔
مہمان اعزازی پروفیسر نعیمہ خاتون (پرنسپل، ویمنس کالج) نے کہا’’ دنیا نے کووڈ وبا سے کافی سبق سیکھا ہے ، کسی بھی قسم کے انفیکشن کو روکنے کے لیے ہاتھ کی صفائی کو اولیت حاصل ہے ۔‘‘۔
پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن اور پرنسپل، جے این ایم سی) نے صحت مند عادات کو عام کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ۔
پروفیسر حارث ایم خاں (صدر، ایچ آئی ایس آئی علی گڑھ چیپٹر اور چیئرمین، مائیکرو بایولوجی شعبہ ) نے کہا، ’صابن سے ہاتھ دھونے سے اسہال کی بیماریوں اور وبائی امراض جیسے کہ ہیضہ، ایبولا، سارس، ہیپاٹائٹس ای، اور کووڈ پھیلنے کے خطرات میں نمایاں کمی آتی ہیـ‘۔
ڈاکٹر فاطمہ خان (سکریٹری، ایچ آئی ایس آئی، علی گڑھ چیپٹر) نے ہاتھ دھونے کے عالمی دن کو لوگوں کو صفائی کے راغب کرنے کے لیے وسیع پیمانہ پر استعمال کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر میڈیکل کالج کے طلباء نے بیداری ناٹک بھی پیش کئے۔
پروفیسر فرح غوث (شعبہ اناٹومی)، پروفیسر شائستہ افروز (شعبہ پروستھوڈانٹکس)، ڈاکٹر انور (شعبہ فزیالوجی) اور ڈاکٹر سید محمد دانش قاسم (شعبہ ریڈیو ڈائیگنوسس) اسٹال مقابلے کے جج تھے۔
٭٭٭٭٭٭
امراض قلب پر 22 اکتوبر کو خصوصی پروگرام
علی گڑھ، 19 اکتوبر: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کارڈیالوجی شعبہ میں آئندہ 22 اکتوبر کو کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا، یو پی چیپٹر کے ’’کارڈیو پریونٹ-2022 پروگرام‘‘ میں ملک بھر کے ماہرین امراض قلب، دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے کے لیے شواہد پر مبنی موثر حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پروگرام صبح آٹھ بجے شروع ہوگا۔
پروفیسر ایم یو ربانی (صدر، کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا، یو پی چیپٹر اور چیئرمین، شعبہ کارڈیالوجی، جے این ایم سی) نے بتایا کہ پروگرام میں ملک کے ممتاز ترین طبی اداروں،اسپتالوں اور تحقیقی مراکز کے ماہرین جیسے کہ ڈاکٹر اودھیش شرما (ایل پی ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجری، کانپور)، ڈاکٹر ایم ایم رازی (ایل پی ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجری، کانپور)، ڈاکٹر وکاس اگروال (انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، بی ایچ یو)، ڈاکٹر بھون تیواری (ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لکھنؤ)، ڈاکٹر رمن پوری (اپولو، نئی دہلی)، ڈاکٹر راجیو اگروال (جے آر ایچ، میرٹھ)، ڈاکٹر سدھانشو دویدی (کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی، لکھنؤ)، ڈاکٹر دھرمیندر جین (انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، بی ایچ یو)،ڈاکٹر شرد چندرا (کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی، لکھنؤ)، پرویر اگروال (فورٹس ایسکارٹس، نئی دہلی))، ڈاکٹر سبھاش چندرا (بی ایل کے- میکس سپر اسپیشلٹی ہسپتال، نئی دہلی)، ڈاکٹر وویک کمار (میکس، دہلی)، ڈاکٹر رجنیش کپور (میدانتا، گروگرام)، ڈاکٹر راکیش یادو (ایمس، نئی دہلی)، ڈاکٹر آلوک سنگھل (ٹی ایم یو، مرادآباد)، ڈاکٹر سدیپ کمار (ایس جی پی جی آئی، لکھنؤ)، ڈاکٹر آدتیہ کپور (ایس جی پی جی آئی، لکھنؤ)، ڈاکٹر روپالی کھنہ (ایس جی پی جی آئی، لکھنؤ)، ڈاکٹر پیوش جین (ایسکارٹس، دہلی)، ڈاکٹر اجے پانڈے (ہیرٹیج، وارانسی)، ڈاکٹر ایس سی منچندا (گنگا رام اسپتال، نئی دہلی) وغیرہ خطاب کریں گے۔
٭٭٭٭٭٭
بایو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی پروگرام
علی گڑھ، 19 اکتوبر: ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پروستھوڈونٹکس شعبہ نے ‘سوچھ بھارت مشن 2022’ کے مقاصد کے مطابق بایو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پرایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں طبی کچرے کے اخراج کے سلسلہ میں دوبارہ استعمال، کمی، ری سائیکل ، بازیافت اور انکار کے پانچ نکات پر زور دیا گیا ۔پروگرام کا اہتمام ’’بایو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ (بی ایم ڈبلیو)‘‘ کے تحت کیا گیا ۔
پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر مظہر عباس (چیئرمین، بایو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ، فیکلٹی آف میڈیسن) نے اسپتالوں میں پیدا ہونے والے طبی کچرے کو اخراج کی جگہ پر ہی الگ کرنے پر زور دیا۔
ڈاکٹر شردھا راٹھی (پراستھوڈانٹکس شعبہ) نے بایو میڈیکل ویسٹ کو علاحدہ کئے جانے پر اپنے لیکچر کے دوران شرکاء کو قیمتی معلومات فراہم کیں، تاکہ ڈینٹل کالج کے طلباء کو مستقبل کے لئے مزید بیدار اور تیار کیا جا سکے۔
ڈاکٹر فاطمہ خان (شعبہ مائیکرو بایولوجی) نے شرکاء کو بایو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں سکھانے کے لیے انٹرایکٹو سرگرمیوں اور بنگو اور بھول بھلیا جیسے گیمز کا استعمال کیا۔
پروفیسر شائستہ افروز (چیئرپرسن، شعبہ پراستھوڈانٹکس) نے بایومیڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ایسے پروگرام کو مفید قرار دیا، جو ہر کلینشین کے لیے ضروری ہے اور سوچھ بھارت مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے پروفیسر گیتا راجپوت کے ہمراہ بایو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کے ممبران اور دیگر کا خیر مقدم کیا۔
٭٭٭٭٭٭
اے ایم یو نے ووٹر لسٹ میں تصحیح کی تاریخ میں توسیع کی
علی گڑھ، 19 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے عطیہ دہندگان کے حلقے سے اے ایم یو کورٹ کی رکنیت کے لیے انتخاب کے عمل کی خاطر ووٹر لسٹ میں تصحیح کی آخری تاریخ 10 نومبر 2022 تک بڑھا دی ہے۔
پروفیسر اقبال علی خاں (چیف الیکشن آفیسر) نے کہاکہ بذریعہ ڈاک یا بذریعہ ای میل [email protected] پر ووٹر لسٹ میں تصحیح، کمی یا اضافے کے سلسلہ میں درخواست دی جا سکتی ہے۔ ویب لنک www.amu.ac.in/miscellaneous/court-election-amu پرووٹر فہرست کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ ووٹر لسٹ میں تصحیح، کمی اور اضافے کے سلسلہ میں اطلاع، لنک پر دستیاب طے شدہ پروفارما پر نمائندگی کے ذریعے چیف الیکشن آفیسر کو دی جاسکتی ہے ۔ دستی طور سے کوئی نمائندگی قبول نہیں کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭
مولانا آزاد لائبریری میں ’سوچھتا خصوصی مہم 2.0 ‘ کا اہتمام
علی گڑھ، 19 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری کی توسیعی عمارت میں منعقدہ ’’سوچھتا خصوصی مہم ‘‘ میں معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے سبھی اسٹالوں کا معائنہ کیا جہاں پر دین دیال انتودیا یوجنا نیشنل اربن لائیولی ہڈ مشن کے سٹی مشن مینجمنٹ یونٹ، ڈوڈا، علی گڑھ کے پانچ سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعہ ہاتھوں سے تیار شدہ اشیاء کی نمائش کی گئی تھی۔ انہوں نے ہاتھوں سے بنائی گئی اشیاء کو سراہا ۔ یہاں پر کیو آر کوڈ سے اشیاء کی خریداری کا انتظام تھا، جس سے ڈجیٹل انڈیا مہم کو بھی تقویت ملی۔
ڈاکٹر حمیدہ طارق نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خاں نے ہمیشہ ایسی اسکیموں اور کاموں کی حوصلہ افزائی کی۔
تعلیم بالغاں سنٹر سے پروفیسر عائشہ منیرہ رشید اور پروفیسر شمیم احمد نے سنٹر کے ٹرینرز کے ساتھ اس مہم کے بارے میں بتایا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈوڈا دفتر کے مسٹر انیس احمد، مسٹر اپورو اگروال اور مسٹر سلطان احمد نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔ نوڈل آفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے مہمانوں اور پروفیسر نشاط فاطمہ( یونیورسٹی لائبریرین) کا ان کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.