قدرتی وسائل کا تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے تئیں بیداری کی ضرورت ہے:شیخ اُسامہ

کیرالہ نالج سٹی میں عالمی موسمیاتی سمیتی کا شاندار آغاز،ملک وبیرون ممالک کے ماہرین،سائنسداں سمیت دانشوراں کی شرکت
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی ؍بی این ایس)
جنوبی ہند میں واقع کالی کٹ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر انتظام مرکز نالج سٹی میں سہ روزہ بین الاقوامی موسمیاتی سمیتی کاآج یہاں نالج سٹی میں شاندار آغاز ہوا۔افتتاحی سیشن میں ۴۰؍ممالک کے ماہرین،سائنس داں،اہل حکمت ،مذہبی اسکالرس اور تعلیمی سربراہان کی شرکت رہی ۔سیشن کا آغاز لیگ آف اسلامک یونیورسٹی مصر قاہرہ کے جنرل سکریٹری شیخ اُسامہ محمد العبد نے کیا ۔شیخ اُسامہ محمد العبدنے اپنے افتتاحی کلمات میں قدرتی وسائل کے تحفظ پر زور دیا ،انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے سماج میں خطرات پیدا ہورے ہیں ،ضرورت ہے ماحولیاتی آلودگی کے تئیں بیداری پیدا کی جائے تاکہ صاف وصفاف اور خوشگوار معاشرہ کی تشکیل ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی نظام میں معمولی تبدیلی کے لئے بین الاقوامی نقطے کاسہارا لیں ۔موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے سد باب کے لئے اخلاقی نقطہ نظر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔شیخ اُسامہ نے کلائمٹ ایکشن سمیتی کے انعقاد پر مشترکہ کوششوں کو سراہا اوراراکین مرکز نالج سٹی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کانفرنس کے مشترکہ چیئر مین ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے تعارفی خطبہ پیش کیا اور کلائمٹ ایکشن سمیتی کے ذریعہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے اخلاقی نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔افتتاحی اجلاس سے ڈاکٹر محمد وسام ،ڈائیریکٹر فتویٰ کونسل مصر)ڈاکٹر مہر خضیر (چیف جج سپریم مذہبی عدالت ،فلسطین )پروفیسر عبدالفتاح البزم (مفتی دمشق ،شام )شیخ محمد عبدالرحمن فیضی (چیئر مین حج کمیٹی حکومت کیرالا ۔داتو پروفیسر محمد ذاویی بن زین العابدین (صدر سلطان احمد شاہ اسلامی یونیورسٹی ملیشیا ،ڈاکٹر حسین محمد ثقافی (وائس چانسلر جامعہ مرکز اور عبدالحکیم فیضی نے خطاب کیا ۔واضح رہے کہ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کیرالا اور لیگ مسلم یونیورسٹی قاہرہ مصر کے مشترکہ تعاون سے نالج سٹی کیرل میں سہ روزہ بین الاقومی موسمیاتی ایکشن سمیتی کا انعقاد جاری ہے ۔ جس کا مقصد عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ سمیت ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے متعلق سماج میں بیداری پیدا کی جائے ۔اس پروگرام میں ۴۰؍بیرون ممالک کے مندوبین شامل ہیںعلاوہ ازیں کہ ۲۰۰رکن یونیورسٹیز کے دستخط شدہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا ۔
Comments are closed.