انجمن باشندگان بہارکے زیراہتمام مفت کاغذات درستگی کیمپ

معروف وکیل ندیم احمدصدیقی کی زیرقیادت آدھارکارڈ،پین کارڈ،راشن کارڈاورپاسپورٹ کے تعلق سے مفت مشورہ اورمفت درستگی کاکام کیاجائے گا
ممبئی(پریس ریلیز)عروس البلادممبئی کی معروف سماجی وملی تنظیم انجمن باشندگان بہارممبئی نے عوام کی پریشانی کودورکرنے کے لئے ایک مفت کیمپ کے انعقادکافیصلہ کیاہے جس میں آدھارکارڈ،پین کارڈمیں درستگی اورمشورے دیئے جائیں گے۔اس کیمپ کی نگرانی اورقیادت معروف ایڈوکیٹ ندیم صدیقی کریں گے۔انجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سکریٹری محمودحکیمی نے بتایاکہ معلومات کی کمی کی وجہ سے عوام کوبہت دشواریوں کاسامناکرناپڑتاہے اورمنٹوں کے کام کے لئے انہیں مہینوں دھکے کھانے پڑتے ہیں،انہی پریشانیوں کودیکھتے ہوئے انجمن باشندگان بہارممبئی نے کیمپ کے انعقادکافیصلہ کیا اورمیں اس موقع پرممنون ومشکورہوں ایڈوکیٹ ندیم صدیقی کاکہ انہوں نے کیمپ کی قیادت کے لئے اپناوقت دیا۔انہوں نے کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس کیمپ میں آدھارکارڈمیں سدھار،پین کارڈ میں سدھار،نیاپین کارڈ فری میں،نیاووٹرکارڈ،ووٹرکارڈمیں سدھار،ووٹرکارڈکوآدھارکارڈسے لنک کرنا،ڈیجیٹل ووٹرکارڈ،پاسپورٹ کے تعلق سے مفت مشورہ،ڈومیسائل سرٹیفکٹ،انکم سرٹیفکٹ،اسٹوڈنٹس اسکالرشپ(سرکاری وپرائیویٹ) وغیرہ کے تعلق سے مفت خدمات مہیاکی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ کیمپ اتوار۲۳؍اکتوبرکودن کے ۲؍بجے سے شام ۶؍بجے تک لگایاجائے گا۔اس کیمپ کاانعقادسیف ہال،لکڑاوالاکمپاؤنڈبلاسیس روڈنزدمہاراشٹرکالج،میںہوگا۔آپ حضرات سے گذارش ہے کہ اس کیمپ میں شرکت کرے مفت میں ان سہولیات کافائدہ اٹھائیں اورادھرادھردھکے کھانے سے بچیں۔
Comments are closed.