معروف صحافی جاویدصابری کے ہاتھوں فاتح کھلاڑیوں کوانعامات سے نوازاگیا
دیوبند،20؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس )
ایسوسی ایشن آف اسپارٹس فزک اینڈ باڈی بلڈرز اور کھیل بھارتی کے اشتراک سے منعقدہ باڈی بلڈنگ مقابلے میں سمت چودھری اور راحت نے مسٹر سہارنپور کا خطاب جیتا ہے۔ جن منچ آڈیٹوریم میں ایسوسی ایشن آف اسپارٹس فزک اینڈ باڈی بلڈرز کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ مقابلے کا افتتاح اسمبلی رکن راجیو گمبر ، ایم ایل سی شاہنواز خان، میئر سنجیو والیہ کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے والے سمت چودھری اور راحت علی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور سینئر صحافی جاوید صابری اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ اس مقابلہ میں بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی مسٹر ورلڈ انوج تالیان ، مسٹر ایشیا پریتیندرا سنگھ ، مسٹر ورلڈ سلور میڈی لسٹ جاوید خان وغیرہ نے بھی شرکاء کی حوصلہ افزائی کی ۔ تنظیم کے سکریٹری سہیل رانا ،روی کانت دھیمان اور امن دیپ نے بتایا کہ ہم کھیل اور کھلاڑیوں کے برسوں سے کوششیں کررہے ہیں تاکہ ہم کھلاڑیوں کو آگے لاسکیں ۔ اس طرح کی کوششوں سے انہیں زیادہ سے زیادہ مدد ملتی ہے اور بڑی کمپنیز کی اسپانسر شپ بھی ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ان کا مستقبل سرکاری نوکری سے بنانے میں بھی مدد ہوتی ہے تاکہ وہ دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کرسکیں۔ سہیل رانا نے بتایا کہ سہارنپور کے کھلاڑی سندیپ یادو کو مقابلہ کے دوران ایک کمپنی سے اسپانسر شپ دلائی گئی ہے اور جلد ہی ضلع کے ایک اور کھلاڑی کو محکمہ ریلوے میں ملازمت دلانے کے لئے ہماری تنظیم کوشش کررہی ہے۔ اس موقع پر ساجد احمد، سورج بھان، شام ویر تالیان، وجے بہادر، سنجیو پال، جتن سچدیوا کے علاوہ اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈویژنل سکریٹری امن دیپ یادو اور بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔
Comments are closed.