ماہ نومبرمیں دہلی میں ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کے لئے جمعیۃ علماء میرٹھ شہرکی میٹنگ کاانعقاد

شہرکے تمام حلقوں کے ذمہ داران وعہدیداران نے کانفرنس کی کامیابی کے لئے کی یقین دہانی
میرٹھ(اسٹاف رپوٹر)جمعیۃعلماء میرٹھ شہرکے ذمہ داران وعہدیداران کی اہم میٹنگ دارالعلوم عربک کالج میں بعدنماز عشاء منعقدہوئی جسکی صدارت نائب شہرقاضی زین الراشدین صدرجمعیۃ علماء میرٹھ شہرنے فرمائی اورمولاناسلمان قاسمی ناظم اعلی جمعیۃ علماء میرٹھ شہرنے میٹنگ کی اغراض ومقاصدپرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آئندہ ماہ جمعیۃعلماء ہندکے زیراہتمام حالات کے پیش نظربڑاپروگرام طے کیاگیاہے جسکے لئے ہمیں اپنی سطح پر پوری محنت کرکے پروگرام کی کامیابی کے لئے دعائیں بھی کرنی ہیں اوراکابرین کی ہدایت پرعمل بھی کرناہے ۔میٹنگ میں یہ طے کیاگیاکہ شہرکے تمام حلقوں کے ذمہ داران واراکین اپنے اپنے علاقوں کی مساجدمیں مختصرپروگرام منعقدکئے جائیں جسمیں اصلاح معاشرہ اورسیرت کے عنوان پر مذاکرہ کیاجائے اوردہلی کے پروگرام کی اہمیت پرروشنی ڈالیں اوراس میں شرکت کے لئے عوام کوتیارکریں ۔نائب شہرقاضی زین الراشدین نے کہاکہ جس طرح پہلے پروگراموں کے لئے عوام وخواص کاپوراتعاون رہاہے اسی طرح میں گزارش کرتاہوں کہ موجودہ حالات کے پیش نظرماہ نومبرکی 12/13؍تاریخ میں دہلی میں ہونے والے اس پروگرام کی کامیابی کے لئے دعاکریں اوراورقیمتی مشوروں اورجہاں جیسی ضرورت ہواس میں خدام جمعیۃعلماء کابھرپورتعاون کریں ان شاء اللہ موجودہ حالات میں یہ پروگرام سنگ میل ثابت ہوگا۔میٹنگ میں مولاناشاہنوازسکریٹری ،مولانامعین اخترمظاہری ،مفتی عفیف اللہ قاسمی نائب صدر،مولاناعلیم الدین سکریٹری ،حافظ محمدعمران سکریٹری ،راشدایڈوکیٹ ،حاجی شیراز رحمن خازن ،مولاناعمران سکریٹری ،مولاناسلیم سکریٹری،قاری امیرالدین سکریٹری،مفتی ضمیرالدین وغیرہ موجودتھے ۔

Comments are closed.