بیدر ضلع مجلس اتحادالمسلمین کے عہدیداران کا اعلان

بیدر:22؍اکتوبر(محمدامین نواز؍بی این ایس)
جناب عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ بیدر و صدر کل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ نقیبِ ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی معزز رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہندمجلس اتحاد المسلمین کی ہدایت پر بیدر ضلع میں مجلسی قائدین کو پارٹی کی ذمہ داری دی ہے ۔جو درج ذیل ہیں ۔مرزا صفی اللہ بیگ بیدر سٹی صدر‘ ساجد پاشا ہ المعروف سجو لالہ بیدر ضلع سیکرٹری‘ شیخ عاطف اشہر بیدر( شمال اسمبلی حلقہ)کے صدر‘ شیخ انصار بیدر سٹی سیکرٹری‘ اظہر پہلوان بیدر ضلع جنرل سیکرٹری‘ محمد مبین بیدر( شمال اسمبلی حلقہ) کے سیکرٹری‘ عاطف پٹیل ایڈو کیٹ سکریٹری بیدر (شمالی اسمبلی حلقہ)‘ سمیر شاہد جوائنٹ سیکرٹری ضلع بیدر‘ حفیظ قریشی ضلع بیدر یوتھ صدر‘ جمیل الدین سٹی جنرل سکریٹری ‘سنتوش ا بیدر سٹی یس سی سیل ہیں۔جناب عبدالعزیز نے تمام ذمہ داران کی گُلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے کہا کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی ممبرسازی شروع کریں اور عوامی خدمات ‘ دینی ملی وسماجی‘ خدمات انجام دیتے رہیں ۔جناب عبدالعزیز منا بھائی نے پریس نوٹ میںبتایا ہے کہ نقیبِ ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی عنقریب بیدر کا دورہ کرنے والے ہیں ۔

Comments are closed.