اے ایم پی کے زیر اہتمام اسکول، کالج و جونیئر کالج کے طلبہ کے لیے نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2022

ممبئی (پریس ریلیز)
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کا ایک قومی پلیٹ فارم ہے- اے ایم پی پچھلے پندرہ سالوں سے مسلمانوں کو تعلیمی اور معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس کے لیے پورے ملک میں کئی سارے پروجیکٹس چلاتی ہے جس کے ذریعے آج تک لاکھوں طلبہ استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔
واضح ہو کہ اے ایم پی کا قیام 2007 میں چند اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے کیا تھا تاکہ کمیونٹی کے تمام پیشہ ور افراد رضاکارانہ طور پر اپنی صلاحیتوں، تجربوں اور مہارتوں کو مجموعی طور پر مسلم کمیونٹی کی ترقی کے لیے استعمال کر سکیں اور ہم ہماری کمیونٹی کے افراد کو تعلیمی، سماجی، سیاسی اور معاشی محاذ پر با اختیار بنا سکیں۔
نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2022
طلبہ کی عمومی بیداری اور مسابقتی جذبے کو بڑھانے، انعام دینے اور بہترین اور ذہین طلبا کی شناخت کے ارادے سے AMP نے سال 2020 میں ایک قومی سطح کا مقابلہ شروع کیا۔ یہ مقابلہ اسکول، جونیئر اور سینئر/ڈگری کے لیے کالج کے طلبا کے لیے ہر سال منعقد ہوتا ہے.
اس سال اس مقابلے میں پورے ہندوستان سے +5,000 اسکولوں اور +15,00 کالجوں کے 1 لاکھ طلباء کی ریکارڈ توڑ شرکت متوقع ہے۔ یہ ملک کے سب سے بڑے آن لائن مقابلوں میں سے ایک ہوگا اور تمام اسکول، کالج، یونیورسٹی، مدارس، ڈپلومہ، آئی ٹی آئی اور این آئی او ایس کے طلباء شرکت کرنے کے اہل ہیں۔
اہم تاریخیں اور کٹیگریز:
۱. سینئر/ڈگری کالجز (انڈرگریجویٹس)
امتحان کی تاریخ: اتوار، 13 نومبر 2022
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: جمعہ، 11 نومبر 2022 کو رات 12 بجے تک
۲. جونیئر کالجز (گیارہویں اور بارہویں جماعت)
امتحان کی تاریخ: اتوار، 20 نومبر 2022
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: جمعہ، 18 نومبر 2022 کو رات 12 بجے تک
۳. اسکول (آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت)
امتحان کی تاریخ: اتوار، 27 نومبر 2022
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: جمعہ، 25 نومبر 2022 کو رات 12 بجے تک
امتحان کا دورانیہ: صبح 11 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک
مقام: اس سال 2022 میں نیشنل ٹیلنٹ سرچ مقابلہ کی میزبانی ایک خاص طور پر تیار کردہ موبائل ایپ پر کی جارہی ہے جس کا نام ہے – AMP World
رجسٹریشن کا عمل:
?? گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور *AMP World* ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
?? اپنی پرسنل ڈیٹیل کے ساتھ اپنے موبائل فون پر ایپ انسٹال کریں۔
?? اسٹوڈنٹ رجسٹریشن بٹن پر کلک کر کے نیشنل ٹیلینٹ سرچ کے لئے رجسٹر کریں۔
اس لنک پر کلک کر کے AMP World ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
www.tinyurl.com/AMPWorldApp
اس موبائل کے ذریعے نہ صرف امتحان منعقد کیا جائے گا بلکہ طلبہ کو مستقبل میں کیرئیر کاؤنسلنگ، اسکالرشپ گائیڈنس، منٹورشپ، روزگار کی تربیت اور داخلہ میں مدد بھی دی جائے گی۔
رجسٹریشن/شرکت کی فیس: یہ مفت ہے.
انعامات اور فوائد:
1. 2000 طلباء کے لیے JEE/NEET کوچنگ میں 100% تک کی اسکالرشپس
اس سال IIT-JEE اور NEET کوچنگ دینے والے ہندوستان کے سرکردہ اداروں نے ملک بھر سے ذہین ترین طلباء کی مدد کرنے کے مقصد سے اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2022 کے ٹاپ 2000 طلبہ کو NEET/JEE کوچنگ کے لیے 100% تک کی اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
2. طلبا کے لیے نقد انعامات (تمام زمرے)
ہر ایک زمرے میں ٹاپ کرنے والے نقد انعامات کے مستحق ہونگے:
?? پہلی پوزیشن کے فاتحین کے لیے تیس ہزار روپے (30000)
?? دوسری پوزیشن کے فاتحین کے لیے بیس ہزارروپے (20000)
?? تیسری پوزیشن کے فاتحین کے لیے دس ہزار روپے (10000)
?? چوتھی سے دسویں پوزیشن کے فاتحین کے لیے دوہزار روپے (2000)
?? گیارہویں سے پچاسویں پوزیشن کے فاتحین کے لیےایک ہزار روپے (1000)
?? ہرایک ریاستی سطح پر ٹاپ کرنے والے کے لیے ۱یک ہزار (1000)
3. سرفہرست 100ضرورت مند طلبا کو AMP کے انڈیازکوۃ ڈاٹ کام کے کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے کم از کم دس ہزار کی میرٹ-کم-مینز اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے مدد ملے گی۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے طالب علم کی کل فیملی انکم دولاکھ روپے سالانہ سے کم ہونی چاہیے۔
4. تمام شرکاء کو ای سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔
اہلیت:
اس مقابلے کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ اسکول، کالج، این آئی او ایس، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ طلبا کے ساتھ ساتھ 13 سے 15 سال کی عمر کے مدارس کے طلبا بھی نیشنل ٹیلنٹ سرچ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
مقابلے میں شرکت کے خواہشمند طلباء کو اہلیت کے درج ذیل معیارات کو پورا کرنا ہوگا۔
• فی الحال آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت یا جونیئر کالج یا ڈگری کالج کا طالب علم ہونا ضروری ہے۔
• 13 سے 15 سال کی عمر کے مدرسے کے طلباء بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
کلاس VIII کے لیے 13 سال
کلاس IX کے لیے 14 سال
کلاس X کے لیے 15 سال
• 13 سے 17 سال کی عمر کے ڈپلومہ، اور ITI طلباء جونیئر کالج کے طلباء کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔ جبکہ 17 سے 21 سال کے طلبہ سینئر کالج کے طلباء کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔
• NIOS کے طلباء اپنی کلاس کی مناسبت سے اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
• صرف ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی شہری اہل ہیں۔
• تمام عمریں 31 جولائی 2022 تک ہیں۔
• رجسٹریشن اور شرکت کے لیے، کسی دستاویزی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، تاہم، جیتنے والے طلبہ کو اہلیت کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
اہم ہدایات:
• طلباء اپنے اسکولوں کے ذریعے یا اے ایم پی ورلڈ ایپ پر اسٹوڈنٹ رجسٹریشن ٹیب میں فارم بھر کر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔
• رجسٹریشن اور مقابلے سے متعلق مزید تفصیلات وقتاً فوقتاً آفیشل ویب سائٹ پر اور AMP WORLD ایپ کے ذریعے شیئر کی جائیں گی۔
• امتحان کمیٹی کے تمام فیصلے حتمی ہونگے۔
اپنے ادارے کو بھی رجسٹر کریں:
ہم تمام اسکولوں، کالجز اور اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ خود بھی اپنے ادارے کو اس مقابلے میں رجسٹر کریں تاکہ ہم آپ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کرتے رہیں۔
زیادہ سے زیادہ بچوں کی شرکت کو یقینی بنانے والے اور عمدہ نتائج حاصل کرنے والے اسکولوں اور کالجوں کو بھی سراہا جائے گا۔
کسی بھی وضاحت کے لیے، ہمیں [email protected] پر ای میل کریں۔
مزید معلومات یہاں پر حاصل کریں:
www.ampindia.org/national_talent_search
اس مقابلے کے انعقاد میں مندرجہ ذیل اداروں کا بڑا تعاون ہے۔
گریویٹی کلاسز لکھنو، ایم ایس اکیڈمی، شاہین گروپ، بیریز گروپ، کے پی گروپ، اسٹوڈنٹ الائنس، مولانا آزاد یونیورسٹی- جودھپور، فالکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنز۔ ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس
Comments are closed.