انجمن باشندگان بہارممبئی کے زیراہتمام کاغذات درستگی کیمپ سے سینکڑوں ضرورت مندوں نے فائدہ اٹھایا
آج کایہ کیمپ بہت کامیاب رہا،انشاء اللہ جلد ہی ممبئی کے دوسرے حلقوں میں بھی اس طرح کے کیمپ لگائے جائیں گے:محمودحکیمی
ممبئی (پریس ریلیز) ممبئی کی معروف سماجی وملی تنظیم انجمن باشندگان بہارممبئی کے زیراہتمام کاغذات درستگی واسکالرشپ رہنمائی کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں سینکڑوں ضرورت مندوں نے حصہ لے کرفائدہ اٹھایا۔اس موقع پرسب سے زیادہ اسکول وکالج کے ان طلبہ نے استفادہ کیاجنہیں اسکالرشپ کی ضرورت ہے ،اس کے علاوہ قرب وجوارکے مسلمانوں نے آدھارکارڈ،راشن کارڈ،پین کارڈ اورپاسپورٹ وغیرہ کے تعلق سے اپنے مسائل کوحل کیا۔یہ کیمپ ایڈوکیٹ ندیم صدیقی کی نگرانی میں لگایاگیاتھا،ایڈوکیٹ ندیم صدیقی نے اس موقع پرضرورت مندوں کے
مسائل کوبحسن وخوبی حل کیا۔اس موقع پرانجمن باشندگان بہارکے جنرل سکریٹری محمودحکیمی نے کہاکہ انشاء اللہ بہت جلددیگرمقامات پربھی اس طرح کے کیمپ منعقدکئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ آج کے کیمپ سے اندازہ ہواکہ لوگ بہت زیادہ ناواقف ہیں،انہیں معلومات کی بہت
اشدضرورت ہے،آج کے کیمپ کی کامیابی سے حوصلہ پاکرانشاء اللہ بہت جلدممبئی کے دوسرے علاقوں میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقدکئے جائیں گےتاکہ ایڈوکیٹ ندیم صدیقی کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔انجمن کے نائب صدرفرقان رضوان شیخ نے کہا کہ اس کے بعد انشاء اللہ بائیکلہ علاقے میں اس طرح کاکیمپ لگایاجائے گا۔انجمن کے خازن وصی احمدشیخ نے کہا کہ آج کے کیمپ میں لوگوں کی بھیڑدیکھ کراندازہ ہواکہ آج لوگوں کواس طرح کے کیمپ کی کس قدرضرورت ہے،خاص طورپرہمارے بہاراوریوپی کے افرادہی زیادہ آئے ہیں اوروہ فائدہ اٹھارہے ہیں،انشاء اللہ انجمن اس طرح کاپروگرام ممبئی کے مختلف علاقوں میں کرتی رہے گی۔اس موقع پرسماجی کارکن فہیم نائرنے کہاکہ
انجمن باشندگان بہارممبئی بہت ہی فعال اورسرگرم تحریک ہے اوروہ اس طرح کی ملی وسماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی رہتی ہے،میں اس کیمپ کے کامیاب انعقاد پرانجمن کے ذمہ داروں کومبارکبادپیش کرتا ہوں اورامیدکرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس طرح کا کیمپ لگایاجائے گا۔مقامی سینئرکانگریسی لیڈرشمیم انصاری نے کہا کہ میں انجمن باشندگان بہارکی خدمات کوبرسوں سے جانتاہوں اورہمیشہ اس کے پروگرام میں حصہ لیتارہتاہوں،آج محمودحکیمی نے مجھے اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی،مجھے یہ کامیاب پروگرام دیکھ کربہت خوشی ہوئی ،میں وعدہ کرتا ہوںکہ انجمن کوجب میری ضرورت ہوگی میں انجمن کے ساتھ کھڑارہوں گا۔پروگرام کی نظامت ساؤتھ ممبئی کی مشہورشخصیت محمدتاج قریشی نے انجام دیا جب کہ ڈاکٹربدرالحسن بدرپروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کی رہنمائی کررہے تھے۔پروگرام کی صدارت انجمن باشندگان بہارممبئی کے نائب
صدرعمیدمحمودی نے کی ۔اس موقع پرامیدفاؤنڈیشن کے چیئرمین وسیم خان ،مسٹرحسین عباس،پرویزعالم صدیقی رکن عاملہ،عقیل شیخ جوائنٹ سکریٹری ،محمدعارف شیخ رکن عاملہ،افضل امام رکن عاملہ ،مظفرشیخ رکن عاملہ،لعل محمدشیخ رکن عاملہ، کے ساتھ ساتھ مقامی سماجی کارکن زیدخان بھی بطورخاص شریک تھے۔
Comments are closed.