واٹس ایپ کی سروس متاثر،صارفین پیغامات بھیجنے یاوصول کرنے سے قاصر

نئی دہلی(ایجنسی) سوشل میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروس آج دوپہر 12.45 بجے اچانک بند ہوگئی۔ اس کے بعد سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اچانک سرور ڈاؤن ہونے کے باعث صارفین نہ میسج بھیج پا رہے ہیں اور نہ ہی وصول کر پا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ یہ مسئلہ واٹس ایپ کے سرور میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ تاہم اس معاملے پر واٹس ایپ کی جانب سےابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 

Comments are closed.