بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب کسان پریشان

علاقہ کے موضع سانپلہ کھتری میںمنعقد کسانوں کی میٹنگ میں بھگت سنگھ ورما کا اظہار خیال
دیوبند،25؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
دیوبند کے قریبی گائوں سانپلہ کھتری میں کسانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پچھم پردیش مکتی مورچہ کے قومی صدر اوربھارتیہ کسان یونین ورما گروپ کے قومی کنوینر بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ آج حکومتوں کی غلط پالیسوں کے سبب ملک کے 135کروڑ افراد مالی طور سے غلام ہیں ۔ ملک کی 90فیصد جائیداد ملک کے صرف ایک فیصد لوگوں کے پاس ہے، امیر اور امیر ہوتا جارہا ہے، غریب اور غریب ہوتا جارہا ہے جس کے لئے مرکز اور ریاستی سرکاریں سیدھے طو رپر ذمہ دار ہیں ۔ بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ ملک کے کسانوں کی ترقی سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بی جے پی کی یوگی اور مرکز کی مودی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے سبب کسانوں کو ان کی فصلوں کی واجبی قیمت تو دور لاگت بھی نہیں مل پارہی ہے۔ بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ اترپردیش میں سب سے زیادہ گنا پیدا کرنے والی ریاست ہے ، جب کہ یہا ںکے گنا کسانو ںکو شوگر فیکٹریوں سے گزشتہ سال کا بھی گنے کی ادائیگی نہیں ہوپائی ہے اور گزشتہ سالوں میں دیری سے کئے گئے گنے کی ادائیگی پر لگا سود اترپردیش کی 120شوگر فیکٹریو ںپر 12ہزار کروڑ روپے بقایا ہیں جسے ریاست کی یوگی حکومت نہیں دلا رہی ہے۔ بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ اترپردیش کے گنا کسانوں کو آسانی سے گنے کی قیمت 600روپے فی کونٹل دی جاسکتی ہے مگر اس میں سیدھے طو رپر ریاستی حکومت قصوروار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں ، مزدوروں ، نوجوانوں اور طلبہ وطالبات سے بجلی محکمہ کی من مانی کو روکنے ، گنے کی قیمت 600روپے فی کونٹل کرانے ، ٹول ٹیکس ختم کرانے ، منریگا اسکیم کو کھیتی سے جوڑنے ، اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کرانے وغیرہ مسائل کو لے کر 29اکتوبر کو ہزاروں کی تعداد میں ایس ڈی ایم دفتر پہنچنے کی اپیل کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کسان یونین ورما گروپ کے ریاستی سکریٹری محمد وسیم نے کہا کہ آنے والے 29اکتوبر کو دیوبند میں کسانوں ، مزدور اور غریبوں کی تاریخی ریلی ہوگی جس میں کالی پار سے ہزاروں کسان حصہ لیں گے ۔ ماسٹر رئیس احمد نے کہا کہ 29اکتوبر کی ریلی کے لئے گائوں در گائوں میٹنگیں کی جائیں گی اور اس کے لئے لوگوں سے رابطہ کیاجارہا ہے۔ یہ ریلی کسانوں،مزدوروں ، نوجوانوں اور غریبو ں کے مسائل حل کرنے کے لئے میل کا پتھر ثابت ہوگی ۔ میٹنگ میں محمد راشد، محمد شمیم، محمد وسیم، محمد عابد، محمد سلیم، محمد شاہد، محمد جابر، جاوید، الطاف، محمد نفیس، زاہد حسن وغیرہ موجود رہے۔

Comments are closed.