سال کا آخری سورج گرہن ختم: جموں سے بھوپال تک آیانظر ، یورپ اور افریقہ میں بھی دکھائی دیا

نئی دہلی(ایجنسی)آج (25 اکتوبر کو) سال کا آخری سورج گرہن ہوا۔ آج کا سورج گرہن بھارت میں تقریباً 2 گھنٹے تک دیکھا گیا۔ یہ سورج گرہن ملک کے بیشتر حصوں میں دیکھا گیا۔ یہ ملک میں پہلی بار امرتسر میں شام 4.19 پر دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں سورج گرہن شام 6.09 بجے تک دیکھا گیا۔ اکثر مقامات پر سورج گرہن کا اختتام غروب آفتاب کے ساتھ ہوا۔
بھارت سے پہلے سورج گرہن دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق آج کا سورج گرہن یورپ، شمال مشرقی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں دیکھا گیا۔

Comments are closed.