اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان نے کیا مہاتما گاندھی یونیورسٹی اورنگ آباد شعبہ اردو کا خصوصی دورہ

سر سید کالج کے یوم تاسیس و
"عکس تلاوت” کے رسم اجراء میں خصوصی شرکت
اورنگ آباد(پریس ریلیز) فرید احمد خان صدراردو کارواں ممبئی و اورنگ آباد نے شعبہء اردو MGM University کا خصوصی طور پر دورہ کیا اور وہاں پر گریجویشن تا PHD کی سطح تک چلائے جانے والے کورسز کی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈاکٹر شیلی استھانہ( ڈائریکٹر ہندوستانی و ولایتی زبانیں )، معروف سینیر پروفیسر ڈاکٹر مسرّت فردوس،موجودہ سربراہ شعبہ اردو اور ریسرچ گایڈ ڈاکٹر اسود گوہر موجود تھیں۔
اسکے بعد رفیق احمد خان (صدر منہاج انٹر فیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن) کی خصوصی دعوت پر ان کے ریاستی دفتر پر ملاقات کی اور تنظیم کی کل ہند اور علاقائی سرگرمیوں کا اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا ۔
شب میں صوبیداری گیسٹ ہاؤس پر اردو کارواں اورنگ آباد کی مجلس عاملہ کی خصوصی میٹنگ کی صدارت کر تے ہوئے اردو کارواں کے چھٹے عشرہ اردو کی مشوروں کے ساتھ منصوبہ بندی کی ۔
اس اہم میٹنگ میں نفیسہ شیخ کورآڈینیڑ اردو کارواں اورنگ آباد و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر مسرّت فردوس سمیت سبھی اہم اراکین موجود تھے۔
شب میں فرید احمد خان کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
دوسرے روز صبح گیارہ بجے سے سرسید کالج آف آرٹس کامرس اینڈ سائنس اورنگ آباد کے یوم تاسیس پروگرام کا نہایت تزک و احتشام کے ساتھ آغاز ہوا، اس موقع پر تعلیمی سال 2021 – 22 میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعام سے نوازا گیا، ساتھ ہی بانی سرسید کالج پروفیسر محمد تلاوت علی کی حیات و خدمات پر مبنی محمد عرفان خان سوداگر لیکچرار جونیئر کالج کی کتاب عکس تلاوت کا شاندار رسمِ اجرا عمل میں آیا اس کی صدارت ڈاکٹر شمامہ پروین صدر رہبر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے کی ڈاکٹر شیخ کبیر احمد پرنسپل نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر بین الاقوامی ماہر تعلیم مبارک کاپڑی، فرید احمد خان صدر اردو کارواں ،ادیب نورالحسنین نے شرکت کی، مبصرین کتاب کے طور پر ڈاکٹر رفیع الدین ناصر اور ڈاکٹر عبدالرشید ندوی مدنی نے شرکت کی، کتاب پر تبصرہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر محمد تلاوت علی کی حیات کے مختلف گوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور صاحب کتاب کو مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر مرتب کتاب محمد عرفان خان سوداگر نے افتتاحی کلمات پیش کیے.
مبارک کاپڑی نے اپنی تقریر میں پروفیسر محمد تلاوت علی اور ان کے دیرینہ مراسم کا ذکر کیا اور قیام کالج کے خاطر ان کی تڑپ اور کاوشوں پر روشنی ڈالی اور کتاب کو حیات تلاوت علی پر ایک سنگ میل تعبیر کیا اور مرتب کتاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی.
ڈاکٹر شمامہ پروین کی کالج کی ترقی کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی.
فرید احمد خان نے کہا کہ پروفیسر محمد تلاوت علی ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے صحیح معنوں میں سرسید احمد خاں کے مشن کو آگے بڑھایا اور ان کے فکر کو زندگی عطا کی یہ کتاب تلاوت علی کو سمجھنے کے لئے ایک دستاویز ہے انھوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر حمدان عامر نواز نواسہ تلاوت علی پروفیسر محمد ابوبکر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ احمد اورنگ آبادی نے بانی سرسید کالج سے متعلق اپنی نظم پیش کی صدارتی تقریر میں ڈاکٹر شمامہ پروین نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ممتاز نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی مبارک باد پیش کی پروفیسر محمد تلاوت علی کی تعلیمی مشن کو پورے جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم کیا ڈاکٹر شیخ محمد اظہر نے تقسیم انعامات کا فریضہ انجام دیا اور کالج کی سابق طالبہ فردوس فاطمہ رمضانی نے اظہار تشکر پیش کیا نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد مصطفی نے انجام دیئے اس پروگرام میں عمائدین شہر و وابستہ افراد سرسید کالج کا درسی اور غیر تدریسی عملہ طلبہ و طالبات اور ان کے سرپرست موجود تھے۔
یوں دو روزہ انتہائی کامیاب دورے کا اختتام ہوا
Comments are closed.