تعلیمات نبوی کوعصرحاضر میں عام کرنے کی ضرورت

مرکز بورڈنگ میں الُمنی کے تحت منعقدہ میلاد ویوم دعامجلس سے ڈاکٹر ازہری کا خطاب
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی ؍بی این ایس)
سرورکائنات کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ،قرآن کریم نے اس کو مسلمانوںکے لئے اسوہ حسنہ قراردیا ہے ۔اخلاق حسنہ ہر اعتبار سے انسانی زندگی کے تمام پہلو کااحاطہ کرتی ہے ۔ جس میں دنیا وآخرت کی بھلائی مضمر ہے ۔ موجودہ دور کا سب سے بڑاالمیہ اخلاقیات کا فقدان ہے ،عصر حاضر کی جملہ خرابیوں کو دورکرنے کیلئے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ مذکورہ خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور جامعہ الثقافۃ السنیہ کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے آج یہاں مرکز بورڈنگ کے سابق طلبہ کے زیر اہتمام منعقدہ میلاد ویوم دعا مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سیرت طیبہ کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ضرورت ہے ،مسلمانوں کے تنزلی وانحطاط کی وجہ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے منحرف ہونا ہے ۔ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ آج دنیا میں جو بھی تخریبی برائیاں،ظلم وتشدد وکرپشن پایا جاتا ہے وہ صرف تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی دور ہوسکتا ہے ۔واضح رہے کہ اس موقع پر شیخ ابوبکر احمدکی جلد شفایابی کے لئے خصوصی دعا کی گئیں ۔ پروگرام کا افتتاح سید سلمان الفارسی نے کیا جبکہ صدارت کے فرائض مرکز بورڈنگ ایلومنی صدرسی پی شفیع ثقافی نے انجام دیا ۔ آخر میں دعا فاتحے کے اہتمام کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا ۔
Comments are closed.