بوکھڑا بلاک کے نوڈل افسر کم ڈی پی او اسٹیبلشمنٹ مہیش پرساد سنگھ نے اہم چھٹھ گھاٹوں کا کیا معائنہ، چھٹھ ورتیوں کی ہرممکن سہولیات کو لیکر بی ڈی او اور سی او کو دی ہدایات

جالے(محمدرفیع ساگر/بی این ایس)
ضلع مجسٹریٹ کی ہدایات پر عوامی عقیدے کے عظیم تہوار چھٹھ کے موقع پر بوکھڑا بلاک علاقہ کی مرکزی چھٹھ گھاٹوں پر چھٹھ ورتیوں کی سہولت کے لیے پیشگی تیاریوں کا بوکھڑا بلاک کے نوڈل افسر کم ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر اسٹیبلشمنٹ سیتامڑھی مہیش پرساد سنگھ نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ریتا کماری اور سرکل آفیسر پشپا کماری کے ساتھ ساتھ کئی اہم گھاٹوں کا معائنہ کرکے جائزہ لیا۔ڈی پی او نے مہدئی پوکھر ،بنول، سونیا ٹول پوکھر، اولڈ ہائی اسکول بدھنگرا، مہارانی استھان پوکھر سامر، مشر پوکھر مہیسوتھا بازار اور ماڈل چھٹھ گھاٹ ستیر وغیرہ کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات سے متعلق کئی ہدایات دیں۔ڈی پی او مہیش پرساد سنگھ نے معائنہ کے بعد بلاک کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ بھی کی۔ مسٹر پرساد نے بتایا کہ ایمبولینس، ویکسینیشن، ٹیسٹنگ، لائٹنگ، غوطہ خوروں کے ڈیپوٹیشن، مائکنگ، ایس ڈی آر ایف، سی سی ٹی وی،کنٹرول روم، واچ ٹاور، چینجنگ روم، بیرکنگ وغیرہ کے انتظامات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں صفائی سے لے کردیگر سہولیات فراہم کرنے تک کئی ہدایات متعلقہ افسران کو دی گئیں۔ اس موقع پر بنول کے مکھیا نمائندہ سکندر یادو،ٹیچر پنکج کشور پون اور شیو منگل کمار بھی موجود تھے۔
Comments are closed.