قرآن کریم کتاب ہدایت، دستور حیات : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)کائنات کے خالق و مالک نے ہر زمانے میں انسانوں کی رہنمائی کے لئے پیغامات بھیجے ہیں جسے ہم اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہونے والی وحی کہتے ہیں ۔انسان اس بات کا پابند ہے کہ وہ اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل کرے ۔اللہ کی مرضیات اور قرآن کی تعلیمات سے سرور کونین محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں کو واقف کرایا ، احکامات پر عمل کرکے اسے متعین فرمایا ،اس طرح حضور اکرم ؐ کا عمل امت کے لئے اسوۂ حسنہ قرار پایا ۔ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ رسولؐ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق احکامات قرآنی پر عمل پیرا ہو جائیں، نئی نسل اور برادران وطن کو قرآن کے پیغامات سے واقف کرائیں، تاکہ دنیا اور آخرت میں ہمیں کامیابی نصیب ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار فاران فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے اپنے بیان میں کیا ۔
مولانا قاسمی نے مزید کہا کہ قرآن کریم کتاب ہدایت بھی ہے اور دستور حیات بھی ۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کتاب ہدایت کو اپنی عملی زندگی کے لئے دستور حیات اور دستور العمل بنائیں اور اس کتاب کی رہنمائی میں اپنی زندگی گزاریں۔
Comments are closed.