مرکزعلم ودانش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی وثقافتی سرگرمیوں کی اہم خبریں

اے ایم یو فیکلٹی ممبر نے ’سر سید احمد خاں کے افکار ‘ پر اظہار خیال کیا
علی گڑھ، 27 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جدید ہندوستانی زبانوں کے شعبہ میں مراٹھی سیکشن کے انچارج ڈاکٹر طاہر ایچ پٹھان نے کہا کہ اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خاں نے ایک روڈ میپ بنایا جس نے ہندوستانیوں کو 1857 کے بعد کے چیلنجز اور حالات سے نمٹنے میں مدد کی۔ ان کے خیالات آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر پٹھان، مسلم ستیہ شودھک منڈل، پونے، مہاراشٹر کے ایک خصوصی پروگرام میں ’’سر سید احمد خاں کے خیالات اور ان کی معنویت‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطبہ دے رہے تھے۔
ڈاکٹر پٹھان نے کہا کہ جدیدیت کے بارے میں سرسید کا تصور ترقی پسندی کے بارے میں واضح نقطہ نظر پر مبنی تھا اور انہوں نے ایسے وقت میں زبردست فکری و عملی خدمات انجام دیں جب معاشرہ سختی سے روایت پسندی کا پیروکار تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خاں جدید ہندوستان کے معماروں میں امتیازی مقام رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر پٹھان نے زور دیتے ہوئے کہا ’’سرسید نے سائنٹفک سوسائٹی، انسٹی ٹیوٹ گزٹ، تہذیب الاخلاق، اور سالانہ محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کی بنیاد رکھی تاکہ عوام کی جہالت ، ان کی بے فکری ، جمود اور توہم پرستی کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے ہندو مسلم اتحاد، بقائے باہمی اور باہمی تعاون پر زور دیا‘‘ ۔
٭٭٭٭٭٭
اے ایم یو کے طالب علم کو یونیسیف کمیٹی کا وائس چیئر منتخب کیا گیا
علی گڑھ، 27 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایم اے (ای ایل ٹی) کے طالب علم اور اے ایم یو طلباء یونین کیبنٹ کے سابق رکن نوید عالم کو یونیسیف کمیٹی فار انٹر جنریشنل ماڈل یونائیٹڈ پروگرام آف یونائیٹیڈ نیشنس ایسوسی ایشن آف یونائیٹیڈ اسٹیٹس آف امریکہ (یو این اے-یو ایس اے) کا وائس چیئر منتخب کیا گیا جس کا انعقاد حال ہی میں ہائبرڈ آن لائن اور آف لائن موڈ میں ہوا ۔
نوید آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، یو کے میں پری ٹسٹنگ ریسرچ پارٹنر بھی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭
آن لائن کیمپس پلیسمنٹ
علی گڑھ، 27 اکتوبر: ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایم ٹیک (2023 بیچ) کے دو طلباء کو ممبئی کی کمپنی یوکوہاما آف ہائی وے ٹائرز نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک آن لائن کیمپس بھرتی مہم میں ملازمت کے لئے منتخب کیا ۔
کالج کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر محمد فرحان سعید نے بتایا کہ منتخب طلباء میں مہتاب علی (ایم ٹیک، مکینیکل انجینئرنگ) اور محمد توصیف اکرم (ایم ٹیک ،کیمیکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭٭
وائس چانسلر کے بدست کتابوں کا اجراء
علی گڑھ، 27 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج اپنے دفتر میں ایک خصوصی تقریب میںچار کتابوں، بشمول طبیعیات کی ایک کتاب، ایک ریویو، حصولیابیوں پر مبنی ایک تالیف اور طلباء کی ایک میگزین کا اجراء کیا۔
پروفیسر بی پی سنگھ (چیئرمین، شعبہ طبیعیات، اے ایم یو)، ڈاکٹر منوج کے شرما (شعبہ طبیعیات، لکھنؤ یونیورسٹی) اور پروفیسر آر پرساد (شعبہ طبیعیات، اے ایم یو) کی تصنیف ’’پری ایکویلیبریئم ایمیشن، اِن نیوکلیئر ری ایکشنس: فنڈامینٹلس، میزرمینٹس اینڈ انالیسز‘‘ (آئی اوپی برسٹل، یوکے)، ’’ڈیسینیئم رپورٹ آف دی ڈپارٹمنٹ آف فزکس، اے ایم یو‘‘، اے ایم یو لاء سوسائٹی ریویو 2022 ، اور شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی میگزین ’’حرف: ورڈس چینج ورلڈس‘‘ کا اجراء وائس چانسلر نے کیا ۔
اس موقع پر پروفیسر فیضان مصطفی، پروفیسر محمد اشرف (ڈین و چیئرمین، فیکلٹی آف لاء اور صدر، لاء سوسائٹی) پروفیسر سلمیٰ احمد (ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ریسرچ)، پروفیسر بی پی سنگھ، پروفیسر جمال اے فاروقی (چیئرمین، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن)، پروفیسر فضا تبسم اعظمی (ٹیچر انچارج، حرف)، پروفیسر محمد سجاد اطہر (شعبہ طبیعیات)، پروفیسر شبیر احمد، پروفیسر ایثار احمد رضوی، پروفیسر شکیل احمد، پروفیسر شاہد حسین، پروفیسر فیاض الرحمن، پروفیسر محمد طارق، پروفیسر اقبال علی خاں، ڈاکٹر طارق عزیز (ٹیچر انچارج، حرف)، ڈاکٹر عباس علی، ڈاکٹر ایس ایم افضل، ڈاکٹر طفیل احمد، ڈاکٹر محمد شعیب، رجت شنڈیلیا (ایڈیٹر، اے ایم یو لا سوسائٹی ریویو)، عاطف جاوید (سکریٹری، اے ایم یو لا سوسائٹی )، زینب فاطمہ بلگرامی،طٰہ بن تسنیم موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭
لاء فیکلٹی کے دو طلباء مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر منتخب
علی گڑھ، 27 اکتوبر: ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس، فیکلٹی آف لاء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اور یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے اشتراک سے منعقدہ ایک بھرتی مہم میں مشہور کمپنی ویدانتانے بی اے ایل ایل بی آنرز (سال آخر) کے دو طلباء صہیب اختر اور اتکرش مشرا کو مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر سالانہ 20.50 لاکھ روپے کے پیکیج پر منتخب کیا ہے۔
پروفیسر محمد اشرف، ڈین، فیکلٹی آف لاء نے دونوں طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر سعد حمید، ٹی پی او (جنرل)، اے ایم یو اور ڈاکٹر محمد ناصر، ٹی پی او، فیکلٹی آف لاء اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭
اے ایم یو کے سابق طلباء نے آفتاب ہال کا دورہ کیا
علی گڑھ، 27 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پانچ سابق طلباء نے حال ہی میں یونیورسٹی کے آفتاب ہال کا دورہ کیا اور یہاں پر طالب علمی کے دور میں اپنے قیام کے دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ہال کے پرووسٹ اور طلباء سے ملاقاتیں کیں۔
ڈاکٹر سلمان خلیل (پرووسٹ، آفتاب ہال) نے بتایا کہ فائننشیئل کمشنر- ریلوے کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے مسٹر شہزاد شاہ (1972-78 ) ، جی آئی سی کی گلف یونٹ کے سابق سی ای او مسٹر فرخ شاہ (1971-77 )، سعودی عرب میں ایل آئی سی آپریشنز کے سابق سربراہ مسٹر افتخار الحسن (1974-81)، سابق بینک چیف منیجر مسٹر شاداب احمد (1974-82) اور شعبہ تاریخ، اے ایم یو کے سابق چیئرمین پروفیسر علی اطہر (1975-84 ) نے آفتاب ہال کا دورہ کیا اور ماضی میں یہاں جن کمروں میں وہ مقیم رہے تھے انھیں دیکھا۔
اس موقع پر ان سبھی افراد نے ہال کے احاطے میں پودے لگائے اور موریسن کورٹ کے ڈائننگ ہال میں دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔
٭٭٭٭٭٭
شعبہ نفسیات میں ’عالمی دماغی صحت یوم‘ پر بیداری پروگراموں کا اہتمام
علی گڑھ، 27 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ نفسیات میں عالمی دماغی صحت یوم کے موقع پر مختلف بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔
شعبہ نفسیات کی سربراہ پروفیسر اسماء پروین نے کہا کہ دماغی صحت سے متعلق آگہی کے لیے شیئرنگ سرکل، وینٹ وال اور گریٹی ٹیوڈ وال جیسی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ طلباء نے پوسٹر سازی کے مقابلے میں حصہ لیا اور پرسنالٹی اسسمنٹ انوینٹری نیو-ایف ایف آئی، اور اسپین آف اٹینشن اسسمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ڈاکٹر حنا پروین (ٹیچر انچارج) نے زور دیتے ہوئے کہا ’’چونکہ کووِڈ وبا کے بعد کی دنیا میںجذباتی تشنج کے باعث دماغی امراض کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،اس لئے دماغی صحت کے بارے میں آگہی پروگراموں کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جانا چاہئے‘‘۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم نے طلباء کو کاؤنسلنگ خدمات فراہم کیں۔ اس سیشن کا اہتمام سائیکولوجیکل سوسائٹی نے کیا تھا۔

Comments are closed.