چھٹھ کے تہوار پر ہوائی جہازکا کرایہ تین گنا بڑھ گیا، سفر کرنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں

نئی دہلی(ایجنسی)چھٹھ پوجا کے دوران پٹنہ، گیا، دربھنگہ، بنارس جانے والی پروازوں کا کرایہ تین گنا تک بڑھ گیا ہے۔ ٹرین ٹکٹ سے محروم رہنے والوں کا آخری سہارا ہوائی جہاز تھا لیکن کرایوں میں اضافے نے اچھے اچھے لوگوں کو سفر منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
آج دہلی سے گیا کا کرایہ فلائٹ کے ذریعے 16000 روپے ہو گیا ہے۔ دہلی سے دربھنگہ کا کرایہ 18000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ دہلی سے پٹنہ 17800 روپے اور دہلی سے وارانسی 17000 روپے ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 29 اکتوبر کو دہلی سے دربھنگہ 13000 روپے، دہلی سے گیا 10000 روپے، دہلی سے پٹنہ 10000 روپے، دہلی سے وارانسی 9000 روپے ہو گئے ہیں۔ عام دنوں میں یہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 5000 روپے ہے۔
ٹرین کے ٹکٹ کاتوحال ہی مت پوچھئے، اسٹیشنوں پر کافی بھیڑ نظرآرہی ہے۔ سلیپر کلاس کاسفر جنرل کلاس سے بھی بدترہوگیاہے۔ جنرل کوچ کی توبات ہی مت کیجئے۔ اس پر ہوائی جہاز کا کرایہ بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈائنامک کرایہ کی وجہ سے کرایہ بہت بڑھ گیا ہے۔ اسی طرح ریلوے میں بھی کرایہ بڑھ گیا ہے۔ ڈائنامک کرایے کی وجہ سے ڈیمانڈکے مطابق کرایوں میں اضافہ کیاجاتاہے۔

Comments are closed.