ایمس کے ایڈیشنل پروفیسر کے ذریعہ’ ثبوت پر مبنی دندان سازی’ پر لیکچر
علی گڑھ، 27 اکتوبر: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز-ایمس، نئی دہلی کے ایڈیشنل پروفیسر، ڈاکٹر نتیش تیواری نے ثبوت پر مبنی دندان سازی کی سہولت فراہم کرنے والے کلیدی عوامل اور ثبوت پر مبنی پریکٹس کے علم، طریقہ کار، نقطہ نظر اور مہارت کے لحاظ سے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کے شعبہ اطفال اور احتیاطی دندان سازی کے ذریعہ منعقدہ کنٹینیونگ ڈینٹل ایجوکیشن پروگرام میں ‘ایویڈنس بیسڈ ڈینٹسٹری: ہائو ٹو ایکسل وِد سسٹمیٹک ریویو’ موضوع پر گفتگو کر رہے تھے۔
مہمان مقرر، ڈاکٹر تیواری نے کہا کہ ثبوت پر مبنی نقطہ نظر کے اصولوں کو کلینکل پریکٹس کے مرکزی دھارے میں ضم کرنے کے لیے زور اس حقیقت سے پیدا ہوتا ہے کہ طبی فیصلہ سازی اور طبی نتائج دونوں میں بہت فرق ہوتا ہے۔ شواہد پر مبنی نقطہ نظر معیاری شواہد کا ایک منظم جائزہ پیش کرتا ہے اور یہ زیادہ معروضی، شفاف اور کم متعصب ہے۔
زیڈ اے ڈی سی کے پرنسپل، پروفیسر آر کے تیواری نے کہا کہ ثبوت پر مبنی پریکٹس انفرادی طبی مہارت کو منظم تحقیق سے دستیاب بہترین بیرونی طبی ثبوت کے ساتھ مربوط کرتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مریض کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔
خطبہ استقبالیہ میں، شعبہ اطفال اور احتیاطی دندان سازی کی زربراہ پروفیسر دِوّیا ایس شرمانے کہا کہ قیادت، عزم، ٹیکنالوجی کا استعمال اور دریافت، تشخیص اور مشق میں وقت کے ساتھ ساتھ ثبوت پر مبنی ڈینٹل پریکٹس تیار کرناوقت کی ضرورت ہے۔
پروگرام کا اختتام پروفیسر صائمہ یونس خان اور پروفیسر ایم کے جندال کی طرف سے مہمان مقرر کے استقبالیہ کے ساتھ ہوا۔
Comments are closed.