الامین پبلک اسکول اور ادارہ دعوة الحق کے طلبا نے اپنی مخفی صلاحیتوں کو نماٸشی پروگرام کے ذریعہ پیش کیا

سائنس اورطب پر مشتمل پروجکٹ خوبصورت نظارہ پیش کر رہا تھا
سیتامرھی(عبدالخالق قاسمی)ضلع کے ادارہ دعوة الحق کے زیر اہتمام قاٸم الامین پبلک اسکول میں طلبا نے نماٸشی پروگرام کا انعقاد کر کے اپنی مخفی صلاحيتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اس تمثیلی پروگرام میں طلبا نے مختلف عنوان پر اپنی فنکاری دکھاٸی۔عکس ادارہ دعوة الحق۔صفاٸی ستھراٸی۔انسان اور تخلیقی تمثیل ۔وضو کے ارکان۔جنت و جہنم کا راستہ۔قبر میں اچھے برے اعمال کا نتیجہ۔فرعون کا مجسمہ۔حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی۔خانہ کعبہ کی تصویر کشی۔حضرت یوسف علیہ السلام کی کہانی۔عصر حاضر میں مطالعہ سے بے رغبتی جیسے اہم عنوانات پر طلبا نے تمثیلی پروگرام پیش کیا۔اس تمثیلی پروگرام میں تشریف لاٸے وقف بورڈ سیتامرھی کے صدر ڈاکٹر ساجد خان نے مولانا لبیب اشرف قاسمی کی بہترین خدمات کو سراہا اور طلبا کی اس نماٸشی پروگرام پیش کرنے دلی خوشی کا اظہار کیا اور اساتذہ کی عمدہ کارکرگی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اپنے تاثرات میں مولانا امین اشرف قاسمی نوراللہ مرقدہ کی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہیں اس موقع پر دیگر معزز مہمانان کرام نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ اس دارے میں آکر طلبا کی مخفی صلاحيتوں کا تعلیم و تعلم کے ذریعہ مختلف عناوین پر مشتمل تمثیلی پروگرام کا مظاہرہ کیا۔اس سے مولانا لبیب اشرف قاسمی کی محنت وجانفشانی کااندازہ ہوا کہ کس طرح انہوں نے اس ثقافتی پروگرام کو سجایا ہے،ذرہ ذرہ ان کی قربانیوں اور انتھک کوششوں کاپتہ دیتا ہے۔واضح رہے کہ ادارہ ہذا کے زیرانتظام الامین پبلک اسکول کے جن بچوں نے بھی خوب قابل قدر پروجکٹ تیار کئے تھے وہ زیادہ ترسائنس اورطب پر مشتمل تھے،جسے دیکھ لوگوں نے بہترین تاثرات کا اظہار کیا اور حضرت مولانالبیب اشرف صاحب دامت برکاتہم کی اس پیش رفت کوخوب سراہا اور ان کی ہمت وحوصلہ افزائی کی ،مجموعی طور پر بچوں نے جو پرجکٹ تیار کئے تھے جسے دیکھ ڈاکٹر ساجد صاحب اور ان کے علاوہ دیکر اہم شخصیات نے مولانا لبیب اشرف صاحب قاسمی کو اس احسن پیش رفت کوسراہا اور ان کی خوب خوب ہمت افزائی کی،اللہ سے دعافرمائیں کہ وہ مولانالبیب اشرف صاحب مظاہری کی اس پیش رفت کوقبول فرمائے اوران اس جذبے کوسلامت رکھے۔پروگرام کے اختتام پر الامین پبلک اسکول کے ڈاٸریکٹر لبیب اشرف قاسمی نے تمام مہمانان کرام اور نماٸشی پروگرام میں معاون تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا۔ انہی کی دعا پر ثقافتی تمثیلی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے معلم و معلمات سمیت اراکین نے اہم رول ادا کیا.
Comments are closed.