اب وندے بھارت ایکسپریس بیل سے ٹکرا گئی: گجرات کے اتل ریلوے اسٹیشن پرہوا حادثہ، ٹرین کا اگلا حصہ ٹوٹا

ممبئی: 29 اکتوبر(ایجنسی)
ملک کی تیز ترین ٹرین وندے بھارت ہفتے کی صبح ایک بار پھر حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ حادثہ گجرات میں اس وقت پیش آیا، جب بیل ممبئی سے احمد آباد جانے والی ٹرین کے سامنے آ گیا۔ جس کی وجہ سے ٹرین کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا۔ تاہم آدھے گھنٹے تک رکنے کے بعد ٹرین کا شیڈول دوبارہ طے کیا گیا۔ وندے بھارت اکتوبر میں اب تک تین بار مویشیوں کا نشانہ بن چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ صبح 8 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب وندے بھارت ایکسپریس ولساڈ کے اتل ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔ پھر ایک بیل اس کے سامنے آ گیا۔ اس کی ٹکر سے ٹرین کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا۔ واقعے کے بعد ٹرین تقریباً 26 منٹ تک اسٹیشن پر کھڑی رہی جس کے بعد اسے روانہ کردیا گیا۔
وندے بھارت ایکسپریس مویشیوں سے ٹکرا ئی
22 دن پہلے 7 اکتوبر کو ممبئی سینٹرل-گاندھی نگر وندے بھارت ایکسپریس مویشیوں سے ٹکرا گئی تھی۔ جانکاری کے مطابق گاندھی نگر سے جاتے ہوئے وڈودرا سیکشن کے آنند اسٹیشن کے قریب گائے ٹرین کے سامنے آگئی جس کی وجہ سے ٹرین کااگلاحصہ معمولی ساٹوٹ گیاتھا ۔ تاہم، 10 منٹ تک رکنے کے بعد، ٹرین کو دوبارہ شیڈول کیا گیا تھا۔
6 اکتوبر کو بھینسوں کے ریوڑ سے ٹکرا ئی
6 اکتوبر کو بھی احمد آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب وندے بھارت ایکسپریس ٹرین بھینسوں کے ریوڑ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چار بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔ اس میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا۔ بھینسوں کی لاشوں کو پٹری سے ہٹانے کے تقریباً 8 منٹ بعد ٹرین کو 11:27 پر دوبارہ شیڈول کیا گیا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس نے بھینس کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
وندے بھارت ایکسپریس کے پہیے جام
8 اکتوبر کو دہلی سے وارانسی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس میں اچانک بریک فیل ہو گیا۔ معلومات کے مطابق تکنیکی خرابی کے بعد ٹرین کے پہیے جام ہوگئے۔ اس کی وجہ سے ٹرین تقریباً 5 گھنٹے تک خورجہ اسٹیشن پر رکی رہی جس کے بعد مسافروں کو شتابدی ایکسپریس کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
وندے بھارت ایکسپریس ملک کی پہلی تیز رفتار ٹرین ہے
ملک کی پہلی تیز رفتار ٹرین وندے بھارت ایکسپریس اس وقت تین روٹس پر چل رہی ہے۔ وندے ایکسپریس سروس دہلی سے وارانسی، دہلی سے کٹرا اور صرف 30 ستمبر کو گجرات کے گاندھی نگر سے ممبئی کے لیے شروع ہوئی ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس ملک کی تیز ترین ٹرین ہے۔ اس کی رفتار کی حد 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ آئندہ چند ماہ میں یہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے لگے گی۔
وندے بھارت ایکسپریس میں مسافروں کی حفاظت اور آرام کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس میں ٹیک لگا کر بیٹھنے والی سیٹ لگائی گئی ہے۔ یہ ایک خودکار فائر سینسر سے لیس ہے۔ اس میں سی سی ٹی وی کیمرے، وائی فائی کی سہولت کے ساتھ اپ گریڈ شدہ ٹرین میں تین گھنٹے کا بیٹری بیک اپ بھی ہے۔
Comments are closed.