جیل میں لگایا مفت میڈیکل کیمپ، قیدیوں نے کیاا ستفادہ

دیوبند،29؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سماجی تنظیم خواجہ غریب نواز فاؤنڈیشن چیریٹی ٹرسٹ کی جانب سے دیوبند کی سب جیل میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد ،جس میں قیدیوں کی طبی جانچ کرکے انہیں مفت دوائیاں تقسیم کی گئی۔اس موقع پر سب جیل دیوبند کے جیلر مہندر پال نے خواجہ غریب نواز فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم کی جانب سے قیدیوں کی طبی جانچ کرایا جانا اور مفت دوائیاں تقسیم کرنا بڑی کار خیر ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی،ڈاکٹر آصف،محمد جنید عالم اور ان کے معاون نور محمد نے مریضوں کی جانچ کرکے انہیںدوائیاںدی۔اس دوران تنظیم کو بانی ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی نے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے وقفہ وقفہ پر مفت میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جاتاہے، انہوں نے بتایاکہ دیوبند کی سب جیل میں لگائے جانے مفت طبی کیمپ کے اختتام پر سب جیل مہندر پال ،سریش بہارد سنگھ، نائب جیلر کلپنا، فارماسسٹ محمد دلشاد علی،معاون دان بہاد روما،ہیڈ جیل پرمود کمارپردھان،سدھیر کمار ناگر،حولدار انچارج کشل کمار اور دیگر جیل اسٹاف کی جانب سے میڈیکل ٹیم اور تنظیم کے ذمہ داران کاشکریہ اداکیا۔

Comments are closed.