مولانا شکیل قاسمی کے بھائی حافظ قمر عالم کا انتقال

پٹنہ(پریس ریلیز)یہ خبر افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حافظ محمد قمر عالم ابن حافظ ڈاکٹر محمد خلیل ، عشورہ، بسفی ، مدھوبنی کا علالت کے دوران سٹی ہاسپٹل ، دربھنگہ میں سنیچر کی شام کو چھ بجے انتقال ہو گیا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ان کی عمر بہتر سال تھی ۔ ان کے جنازے کی نماز 30؍ اکتوبر 2022 بروز اتوار بعد نماز ظہر دو بجے دن میں جامع مسجد گڑھیا کے نزدیک ادا کی جائے گی، بعد ازاں وہیں تدفین عمل میں آئے گی ۔ حافظ محمد قمر عالم ،مفتی صدر عالم، سابق صدر مفتی امارت شرعیہ کے چھوٹے بھائی اور ڈاکٹر محمد عالم احمد اور پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی کے بڑے بھائی تھے ۔

Comments are closed.