پہلے 2 سالہ بچی کو تالاب میں پھینکا اور پھر پھانسی لگا لی

زید پور، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری/بی این ایس) 2 سالہ بچی کو تالاب میں پھینک کر خود کشی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔یہ قصبہ زید پور کی گرام پنچایت رام پور مجرے پاٹ مٸو میں سیما راوت کا ماٸکہ ہے۔آج سیما راوت اپنے ماٸکے آئی ہوئی تھی۔کل صبح سیما راوت نے اپنی 2 سالہ بیٹی ندھی کو گھر کے پیچھے تالاب میں پھینک کر پھانسی لگا لی۔ گھر والوں نے بیٹی کو پھندے سے لٹکتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔ جب معصوم بچی کی تلاش جاری تھی تو تالاب سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔اطلاع ملتے ہی سی او صدر سمیت ترپاٹھی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکھلیش سنگھ اور زید پور پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی۔ واقعہ کے بارے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ سیما راوت ذہنی طور پر کمزور تھی۔اس سے قبل بھی متوفی سیما راوت جان دینے کی کوشش کر چکی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.