ولی کے وسیلے سے اللہ تعالی سائلین کی دعاؤں کو جلد قبولیت کا درجہ عطا کرتاہے : قمر مصباحی

 

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر کی قیادت میں سیتامڑھی سے زائرین کی مخدوم الملک شیخ شرف الدین یحییٰ کے آستانہ پر حاضری

ملک سمیت ریاست میں امن و امان اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں

 

بہار شریف(محمد رفیع ساگر /بی این ایس) مخدوم الملک حضرت شیخ شرف الدین یحییٰ منیری علیہ الرحمتہ والرضوان کے مزار مبارک پر سیتامڑھی کے زائرین نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کر دعائیں کیں۔جس میں خصوصیت کے ساتھ بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی، پرائمری اسکول تھروہٹ کے معلم مولانا محمد رضا مصباحی، مدرسہ نورالحلیم بنول کے صدر مدرس مولانا محمد فیضان رضا مصباحی،بترا ہائی اسکول کے انچارج پرنسپل ماسٹر انظار احمد نیازی،ایم ایس باتھ اصلی کے انچارج پرنسپل ماسٹر محمد معظم علی،ہمدرد قوم محمد فردوس اعظم،بھارتی بک سنٹرکے مالک مولانا محمد اظہار علی،محمد ارشاد شامل تھے۔قمر مصباحی نے کہا کہ ولی بےشک اللہ تعالٰی کا وہ مقرب و محبوب بندہ ہے جن کے وسیلے سے اللہ تعالٰی سائلین کی دعاؤں کو جلد قبولیت کا درجہ عطا کرتاہے۔اس لیے ولیوں کی بارگاہوں میں حاضری دینا چاہیے۔مزید انہوں نے کہا کہ آپ محدث ،مفسر اور فلسفی ہونےکےساتھ ساتھ ولی کامل اور دین اسلام کے عظیم مبلغ تھے یہی وجہ ہے کہ سیکڑوں بت پرستوں نے آپ کے دست حق پر تائب ہوکر داخل اسلام ہوئے۔قمر مصباحی نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ سبحانہ اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان عالی شان پر عمل کر گزارا یقینا آپ کے پاکیزہ اور روحانی کیفیات سے سرشار وجود میں اخلاق کریمانہ اور اوصاف بزرگانہ کا جلوہ ہر دم نظر آتا تھا۔آپ بےپناہ خوبیوں کے مالک تھے۔جس سے عالم اسلام نے خوب استفادہ کیا۔اخیر میں قمر مصباحی نے قل شریف پڑھا اور مولانا محمد رضا مصباحی نے تمام امت مسلمہ کی جائز اور نیک خواہشات کی تکمیل اور تمام آفات وبلیات سے محفوظ اور احکام شرع پر چلنے کی توفیق سمیت ملک اور ریاست میں امن و امان قائم اور ترقی کے لیے دعائیں کی۔ 

Comments are closed.