سمری بس حادثے میں 2 افراد کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت، مہلوکین کے ورثا کو 5-5 لاکھ روپے فوراً دینے کی ہدایت

جالے(محمد رفیع ساگر/بی این ایس)
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دربھنگہ ضلع میں سمری کے پاس این ایچ 27 پر ٹرک اور بس کے ٹکر کے ہوئے حادثہ میں دو افراد کی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ حادثہ بہت افسوسناک ہے ۔وزیر اعلیٰ نے حادثہ میں ہلاک ہوئے لوگوں کے اہل خانہ کو فوری طور 05-05 لاکھ روپے بطور امداد دینے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے صدمہ میں ڈ وبے کنبہ کو غم کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی دعاکی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس حادثہ میںزخمی چار لوگوں کے مکمل علاج کی بھی ہدایت دی ہے اور ان کی جلدصحت یابی کی دعا کی ہے.
Comments are closed.