مولانا سید محمود مدنی دنیا کی با اثر شخصیات میں شامل

پرسن آف دی ایئر قرار دیئے جانے پر پیش کی گئی مبارکباد
دیوبند،31؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
اردن کی نامور ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس سی نے تازہ فہرست برائے 2023ء جاری کی۔ جس میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر اور معروف مذہبی رہ نما مولانا محمود مدنی کوبااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا ہے۔وہ اس فہرست میں بھارت کے سب سے بااثر عالم اور مذہبی وسماجی رہنماء منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ہندستان کے اعتبار سے پہلے نمبر ہیںاوردنیا کے اعتبار سے انہیں پندواں مقام دیاگیاہے،ساتھ انہیں پرسن آف دی ایئر کا اعزاز بھی دیاگیاہے۔ پانچ سو افراد پر مشتمل اس فہرست میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے حیات ( سیاست ، سماجیات،تعلیم ، اسکالرشپ، سائنس، وغیرہ) سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات شامل ہیں،مگر ٹاپ50 میں مولانا محمود مدنی اکیلے ہندستانی ہیں۔ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس نے مولانا محمود مدنی کی عظیم ملی و سماجی خدما ت کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے ہندستان میں مسلمانوں کے حقوق کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔ ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف بڑی دلیری سے مقابلہ کیا اور دارالعلوم دیوبند سے اس سلسلے میں فتوی حاصل کرکے ملک بھر میں دہشت گردی مخالف کانفرنسیں کیں، جن کا بھارت کے مسلمانوں پر گہرا اثر پڑا۔ان کی جماعت جمعیۃ علما ئے ہند جو سوسال قبل قائم ہوئی ہے وہ ماضی میں متحدہ قومیت کی علم بردار رہی ہے۔ مولانا محمودمدنی وہ شخصیت ہیں جنھوں نے متحدہ قومیت کے اس تصور کو زندہ رکھا ہے اور اس طاقت کے ذریعہ وطن میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔مولانامحمود مدنی کو مذکورہ اعزاز ملنے پر یہاں جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان اور علماء و دانشوران نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ ا س سلسلہ میں مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے کہاکہ مولانا سید محمود اسعدمدنی کی سماجی، ملی اور ملکی خدمات قابل تعریف ہیں،وہ گزشتہ طویل عرصہ سے ملک و ملت کے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں ، جس کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے، انہوںنے کہاکہ حضرت والا اپنے بزرگوں کے نام اور کارکاموں کو نہایت دیانتداری کے ساتھ آگے بڑھارہے ہیں۔دعاء گو ہیں کہ اللہ پاک مولانا مدنی کی عمر میںصحت و سلامتی کے ساتھ برکت عطافرمائے۔جمعیۃ علماء ہند کے ضلع سکریٹری سید ذہین احمد نے جمعیۃ علماء کے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی پرسن آف ایئر کااعزاز دیئے جانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مدنی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، حضرت مدنی ملک میں امن وسلامتی اور بھائی چارے کی بقاء کے لئے جو کام کررہے ہیں اس کی تمام طبقات میں ستائش کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ مولانا مدنی عظیم خدمات اور کاوشوں کے سبب آج ملک و بیرون و ملک میں ان کی بے لوث خدمات کی تعریف ہورہی ہے،جو ہم خدام جمعیۃ لئے انتہائی مسرت اور خوشی کا مقام ہے۔ جمعیۃ علماء مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی نے مولانا محمود مدنی کو دنیا کی بااثرشخصیات میں شامل کئے جانے اور پرسن آف ایئر منتخب کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی اپنی مخلصانہ خدمات کے سبب پوری دنیا میں مقبول ہیں،وہ ملت اسلامیہ کے ساتھ ساتھ ملک کے دبے کچلے اور پسماندہ طبقات کی آواز ہیں، جو مسلسل مظلومین کی لڑائی لڑرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ حضرت مدنی اپنی خاندانی روایتوں کے مطابق ہمیشہ حکومتوں کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں ،جس سے ہم کارکنان جمعیۃ کو ہمت و طاقت ملتی ہے، مولانا قاسمی نے حضرت کی مدنی کی صحت و سلامتی کے لئے دعاء کی۔ جمعیۃ علماء رامپور منیہاران کے صدر مفتی عارف مظاہری،مدنی ٹوراینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر عمیر احمد عثمانی ،جمعیۃ علماء ہند کے ضلع سکریٹری مولانا ابراہیم قاسمی ،سلیم احمد عثمانی وغیرہ نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس حسن انتخاب پر خوشی کا اظہارکیا اور کہاکہ مولانا سید محمود مدنی کی سماجی اور ملی و مذہبی خدمات کو لائق ستائش قرار دیا۔
Comments are closed.