آئندہ سال سفر حج کے لئے درخواستیں جمع کرنے کا عمل شروع

65؍سال سے زائد عمر والے عازمین کیلئے 25؍فیصد کوٹہ مختص
دیوبند،31؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
حج 2023؍پر جانے والے افراد کے لئے وزارت حج کی جانب سے آن لائن حج فارم بھرے جانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ دیوبند میں بھی سالہائے گذشتہ کی طرح حج کاؤنٹر نے حج فارم آن لائن بھرے جانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔حج کاؤنٹر کے کنوینر فہیم صدیقی نے بتایا کہ اس سال سفر حج پر جانے والوں کے لئے عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے ہر عمر کے افراد حج کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ 65؍سال سے زائد افراد کے لئے 25؍فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے اس کے علاوہ زیادہ مدت سے بیمار افراد اور حاملہ خواتین کو سفر حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد ،مقدمات میں ملوث اور بیرونی سفر پر پابندی کے زمرہ میں آنے والے افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔حج2023پر جانے کے خواہشمند افراد کو آن لائن حج فارم بھرنے کے لئے پاسپورٹ،آدھار کارڈ اور بینک کی پاس بک کی فوٹو کاپی،سفید بیگ گراؤنڈ والا رنگین فوٹو،بلڈ گروپ اور کینسل چیک دینا ہوگا۔موصولہ اطلاع کے مطابق آئندہ دو ماہ تک آن لائن فارم بھرے جائیں گے۔عازم کا پاسپورٹ مشین ریڈ ایبل اور کم از کم مدت جون2024 ہونی چاہئے۔فہیم صدیقی نے بتایا کہ جو لوگ حج 2023 پر جانے کے خواہشمند ہوں وہ موبائل نمبر9997357686 یا 9027045787سے رابطہ کرکے مزید معلومات کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حج 2023کے لئے پروازیں ماہ جون 2023 میں
شروع ہوں گی اور حاجیوں کی واپسی ماہ اگست 2023 میں ہوگی۔
Comments are closed.