اسلام ایک زندہ مذہب ہے جس نے ہر دوڑ میں مقابلہ کرنا سکھایا : مولانا آفتاب غازی

مدرسہ ملت اسلامیہ کٹھلیا میں یک روزہ جلسہ دستار بندی اختتام پذیر
جالے(محمدرفیع ساگر/بی این ایس)
سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے کٹھلیا گاؤں کے مدرسہ ملت اسلامیہ میں مولانا صفی الرحمن قاسمی کی صدارت میں یک روزہ جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ششماہی امتحان میں بہتر مظاہرہ کرنے والے طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آفتاب غازی نے کہا کہ زمانہ کے نبض شناس علما ٕ و دانشوران کے مطابق
مکاتب کابہترین نظم ہی ہمارے بچوں کوآگے بڑھنے کاحوصلہ اوردینی تعلیم کاشوق دیتاہے،اگریہاں ان کے اندرعلم اوردین کاشوق پیداہوگیاتبھی وہ دیوبند یاندوہ جاکردین کی اعلی تعلیم حاصل کرپائیں گے۔اوراگریہاں ان کی اچھی تربیت نہیں ہوسکی توجس طرح ملک میں کفریہ اعمال کولوگ ہلکاسمجھنے لگے ہیں مستقبل میں ان بچے بچیوں کوایمان اوراسلامی تہذیب پرباقی رکھنامشکل ہوجائے گا۔مولاناموصوف نے کہاکہ اسلام ایک زندہ مذہب ہے اوراس نے ہردورمیں ہمیں حالات سے مقابلہ کرناسکھایاہے۔لہذامستقبل کے ان جیالوں کواسی نہج سے تیارکرنے کی ضرورت ہے کہ وہ پوری مستعدی سے حالات کامقابلہ کرسکیں۔مولانانے مدرسہ کے حسن انتظام اورطلبہ کی اچھی تعلیم وتربیت پرخوشی کااظہار بھی کیا اوریہاں کے ناظم قاری امتیازاشرفی سمیت تمام اساتذہ اورذمہ داران کی کاوشوں کوسراہا ۔وہیں مولانادبیراحمدقاسمی نے طلبا کوحسن اخلاق،محنت،سچائی اورادب کی طرف بہتراندازمیں توجہ دلائی ۔اپنے صدارتی خطاب میں مولاناصفی الرحمن قاسمی نے اپنے اندراخلاص وللہیت پیداکرنے کی تلقین کرتے ہوئے طلبہ واساتذہ کی محنت،گاؤں والوں کی محبت اورقاری امتیازاشرفی کے حسن انتظام کی کافی ستائش کی۔قبل ازیں طلبہ وطالبات نے مختلف علمی واصلاحی پروگرام پیش کئے اورامتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو مولانا صفی الرحمن قاسمی کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا۔آخرمیں صدرجلسہ کی دعاپراجلاس کااختتام ہوا۔
Comments are closed.