مہاراشٹر رتن ریاستی سطحی تقریب میں محمد رضوان جڈڈا کی خدمات کا کیا گیا اعتراف

لونار (محمد شاکر ہمدرد) انتر راشٹر یہ مانو ادھیکار راج دوت سنگھٹنا، پولس متر ماہیتی ادھیکار و پتر کار سارکشن سینا ، آل انڈیا اینٹی کرپشن پارلیمنٹ کمیٹی ، بھارتیہ مہا کرانتی سینا و اکھل بھارتیہ پترکار حق سنسد سمیتی کے اشتراک سے مہاراشٹر رتن ریاستی سطحی اعزازی تقریب مورخہ 30 اکتوبر 2022 بمقام دیش پانڈے آڈیٹوریم ممبئی میں رات 8 بجے منعقد کی گئی، اس اعزازی تقریب میں بطور مہمانان خصوصی فلم اسٹار اور مہاراشٹر کی سیاسی ، تعلیمی ، سماجی فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران اور سرکاری عہد وں پر فائز عہدیداران کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیااور پرنٹ میڈیا کے ذمہ داران کی موجودگی میں مہاراشٹر کےسماجی ،تعلیمی ، سرکاری شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی ادا کرنے والے اشخاص کومہاراشٹر رتن ایوارڈ تفویض کیا گیا۔معلوم ہو کہ اس اعزازی تقریب کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے اور اس تقریب میں سماجی ،تعلیمی، سرکاری شعبہ جات میں بہترین کارکردگی انجام دینے والے اشخاص کو مختلف ایوارڈ دےکر انکی حوصلہ افزائی و انکی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے ۔ان ہی میں ایک نام الحاج محمد رضوان جڈڈا کا بھی آتا ہے
قوم و ملت اور اہل وطن کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں سیاسی ، سماجی ،تعلیمی میدان ہی میں نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر سماج کے پسماندہ طبقات کی ہر ضرورت کو پورا کرنے اپنے شہر لونار و ضلع بھر میں امن کا دیپ جلانے میں موصوف نے مثالی کردار ادا کیا اور تمام مذاھب کے دلوں کو جوڑے رکھا اور ایک ایسا گلدستہ تیار کیا جس کی خوشبوؤں نے پورے مہاراشٹرا کو معطر کر دیا ہے ۔ان ہی بے لوث اور قابل ستائش خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے محمد رضوان جڈڈا لونار ضلع بلڈھانہ کو مہاراشٹر کی سرکاری اور غیر سر کاری در ج بالا فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران کے ہاتھوں مہاراشٹر رتن ریاستی سطحی تقریب میں مہاراشٹر رتن ایوارڈ 2022 تفویض کیا گیا۔
اس پر وقار اعزازی تقریب میں محمد رضوان جڈڈا کو مہاراشٹر رتن ایوارڈ 2022 کاملنا لونار ہی نہیں بلکہ ضلع بلڈھانہ و اطراف و اکناف کے اضلاع کے لیے بھی خوش آئند بات ہے یہی وجہ ہےکہ شہر لونار ہی نہیں اطراف و اکناف کے اضلاع سے بھی دوست احباب کی جانب سے مُبارکباد پیش کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مختلف دعائیہ کلمات سے نوازا جا رہا ہے کہ اللہ موصوف کی اس کامیابی کو قبول کریں اور ان کی عمر دراز کریں اور تا حیات للہیت و اخلاص سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نظر بد سے انکی حفاظت فرمائیں ۔ آمین
بقول شاعر
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہ
جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
صداقت ہو تو دل سینوں سے کھنچنے لگتے ہیں واعظ
حقیقت خود کو منوا لیتی ہے مانی نہیں جاتی

Comments are closed.