مظفرپور : چھٹھ پوجا کے دوران نہال کی لنچنگ، ہندو لڑکی سے کورٹ میرج کا انتقام، سسر نے مسلم داماد کو بھیڑ کے ہاتھوں قتل کروادیا، فیضان کو بھی مندر کے باہر باندھ کر مارا گیا

 

مظفرپور(بصیرت نیوزڈیسک) مظفر پور میں چھٹھ پوجا کے دوران مسلم نوجوان ایان (نہال) کی لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ نہال اپنی اہلیہ خوشبو کے بار بار بلانے پر اس سے ملنے وہاں گیا تھا۔ اس دوران اس کے سسر نے چور کا ہنگامہ کرکے بھیڑ کے ہاتھوں اس کی پٹائی کروادی اور ادھ مرے حالت میں وہاں سے اسے لے جاکر راستے میں پہلے اس کی آنکھ پھوڑی، راڈ سے حملہ کیا اور موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاع کے مطابق مظفرپور کے کانتی تھانہ علاقہ کے بھیمل پور گاؤں میں چھٹھ گھاٹ پر اپنی بیوی سے ملنے آئے ایان(نہال) کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ ایان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوا ہے۔ اسی دوران ایان کے دو دیگر ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ ۲۴سالہ ایان مظفرپور کے محلہ برہم پورہ کا رہنے والا تھا۔

Comments are closed.