فجر کی اذان مائک پر دینا شروع کریں، ممبئی واطراف ممبئی کے ائمہ و ٹرسٹیان مساجد سے اپیل

ممبئی: 3 نومبر (پریس نوٹ) ممبئی شہر کی معروف ملی وسماجی کارکن حافظ اقبال چونا والا نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے ممبئی و اطراف ممبئی کی ملی وسماجی کارکنان، ائمہ مساجد و ٹرسٹیان مساجد سے اپیل کی ہے کہ فجر کی اذان مائک پر دینے کا سلسلہ شروع کریں، انہوں نے اپنے بیان میں تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ گذشتہ چند ماہ قبل ایک سیاسی پارٹی کے رہنما کے اصرار پر ممبئی و اطراف ممبئی کی مساجد میں فجر کی اذان کا وقت صبح چھ بجے سے قبل ہونے کی وجہ سے مائک پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور اس تعلق سے سپریم کورٹ کا حکم بھی ہے اور تمام مساجد میں اس کا احترام بھی کیا جارہا ہے،
لکین اب اکثر مساجد میں فجر کی جماعت 6.15 چھ بجکر پندرہ منٹ پر ہورہی ہے ، اور طلوع آفتاب 6.40 چھ بجکر چالیس منٹ پر ہورہا ہے ، اور تمام بقیہ نمازوں میں اذان اور جماعت کے درمیان کم از کم 15 پندرہ منٹ کا وقفہ ہوتا ہے ، تو کیوں نہ اب تمام مساجد میں 6 چھ بجے مائک پر اذان دینا شروع کردیا جائے اور 6.15 چھ بجکر پندرہ پر جماعت شروع ہو ، ویسے آئندہ طلوع آفتاب کے وقت میں مستقل اضافہ ہی ہوگا.
لہذا میری تمام سماجی وملی رہنماؤں، ائمہ حضرات اور ٹرسٹیان مساجد سے مودبانہ اپیل ہے کہ اس پر توجہ دیں اور مائک پر فجر کی اذان صبح 6 چھ بجے بلا کسی جھجھک کے شروع کردیں.
واضح ہوکہ پورے ملک میں الحمدللہ مائک پر اذان ہورہی ہے، صرف ممبئی واطراف ممبئی میں یہ پابندی عائد ہے، لہذا وقت کا خیال رکھتے ہوئے 6 بجے فجر کی اذان مائک پر ہی دیں.

مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں

9322278861

Comments are closed.