اردو کارواں کی جانب سےقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے جنوری ٢٠٢٣ کے کتاب میلے میں خطاطی کی نمائش کو شامل کرنے کی درخواست

 

ممبئی: 4 نومبر(پریس ریلیز)

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذریعے اردو کے فروغ کے لیے مختلف اسکیمیں چلائی جاتی ہیں،جن میں سے ایک اہم اسکیم اردو کتاب میلہ بھی ہے۔ کونسل ہر سال دس روزہ کتاب میلے کا انعقاد کرتی ہے، جس میں ملک کے مشہور و معروف اردو پبلشرز اپنی عمدہ علمی، ادبی کتابوں کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ اس کے لیے ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص اردو آبادی پر مشتمل جگہوں کا انتخاب کیا جاتا ہے، تاکہ وہاں کے لوگوں میں اردو زبان اور اردو کتابوں کے تئیں شوق و رغبت اور دلچسپی پیدا کی جائے۔ اس مرتبہ کونسل نے وانمباڑی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے اسلامیہ کالج وانمباڑی، تملناڈو میں اس میلے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ کتاب میلہ 03جنوری2023 سے 11 جنوری 2023 کے دوران منعقد کیا جائے گا۔ اردو کارواں ممبئی و اورنگ آباد کے صدر فرید احمد خان نے بذریعہ ای میل کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد تملناڈو میں منعقد ہونے والے اردو کتاب میلے میں خطاطی کی نمائش کے لئے علیحدہ اسٹال کے ساتھ مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی گزارش کی ہے, اسلیے کہ فروغ اردو زبان میں فن خطاطی کا براہ راست تعلق ہے،اورزبان سے محبت کرنے والے حضرات کثیر تعداد اس میلے میں شرکت کریں گے ساتھ ہی کونسل کے علاوہ ہندوستان بھر کے درجنوں ناشرینِ کتب شرکت کریں گے،ایسے میں خطاطی کی نمائش کی شمولیت میلے کو مزید کامیاب کرے گی۔ کونسل کے کتاب میلے ہمیشہ کامیاب رہے ہیں اور اب تک اس کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں چوبیس میلے منعقد کیے جاچکے ہیں، توقع ہے کہ وانمباڑی کتاب میلے کے تئیں بھی لوگ اسی ذوق و دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے اور یہ میلہ جنوبی ہند کے علاقے میں کتاب دوستی کا عمومی ذوق پیدا کرنے میں کامیاب ہوگا۔

اور فن خطاطی کی نمائش کے ذریعے اس میلے میں ایک نیےء باب کا آغاز ہو گا ۔

Comments are closed.