ٹوئیٹربلیوٹک کے لئے ہندوستان میں 8ڈالرکی فیس کب سے شروع ہوگی؟ایلن مسک نے دیایہ جواب

نئی دہلی(ایجنسی) ٹویٹر پر بلیو ٹک ویریفیکیشن کے لیے وصول کی جانے والی فیس کا معاملہ گزشتہ کئی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ ایسے میں ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ ہندوستان میں ٹوئٹر صارفین کو بلیو ٹِکس کا نقصان کب سے اٹھانا پڑے گا۔ اس کا جواب جاننے کے لیے ٹوئٹر پرایک صارف نے ایلون مسک سے پوچھا کہ ہم بھارت میں ٹوئٹر بلیو رول آؤٹ کی کب امید کر سکتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں ایلون مسک نے بھی ایک ٹویٹ کیا۔ ایلون مسک نے اپنے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ اسے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں متعارف کرایا جائے گا۔ دراصل، ٹوئٹر پر بلیو ٹک کی تصدیق کے لیے $8 ڈالرماہ کا پلان آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اگرچہ ابتدائی طور پر اسے ایپل صارفین کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے چند روز قبل بلیو ٹک کے لیے $8/ڈالرفی ماہ فیس کا اعلان کیا تھا۔ فی الحال 5 ممالک کے لئےTwitter Blueکی فیس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔ اس کے بعد ٹوئٹر جلد ہی اس سروس کو دوسرے ممالک میں بھی متعارف کرائے گا۔

 

Comments are closed.