وزیراعلیٰ معاون اردومترجم کے امیدواروںکے ساتھ انصاف کویقینی بنائیں
دستاویزی شرائط پور ی کرنے والے امیدواروں کی فائنل میرٹ لسٹ میں تاخیرپرمداخلت کی اپیل
پٹنہ 6نومبر(پریس ریلیز)
پٹنہ میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار،نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو،متعددسیاسی لیڈران اورافسران کی موجوگی میں اردومترجم کے کامیا ب امیدواروں کوتقرری نامے تقسیم کیے گئے۔اس موقعہ پر2014میں آئی ویکنسی میں کامیاب پانچ معاون اردومترجم کوبھی تقرری نامے دیے گئے۔یعنی معاون اردومترجم کوآٹھ سال بعدیہ دن نصیب ہوسکا۔اس پروگرام کی چوطرفہ تعریف کی گئی۔وزیراعلیٰ بلاشبہ اقلیت نواز اور اردو دوست ہیں۔ان سے معاون اردومترجم کے لیے2019میں آئی ویکنسی میں کامیاب امیدواروں کی فائنل میرٹ لسٹ جاری کرنے میں تاخیرپرمداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔کامیاب امیدواروں نے کہاہے کہ نتائج آئے چارماہ ہوگئے اورکائونسلنگ کوبھی تین ماہ سے زائدہورہے ہیں لیکن ابھی تک میرٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔بتایاگیاہے کہ چوں کہ معاملہ کورٹ میں زیرالتواء ہے اس لیے یہ لسٹ نہیں آرہی ہے۔یادرہے کہ کورٹ میں معاملہ پرانے این سی ایل اور پرانے اوبی سی اورای ڈبلیوایس سے متعلق ہے،لیکن جن امیدواروں نے کائونسلنگ میں تمام دستاویزی شرائط پوری کرلی ہیں،یعنی جوجنرل زمرے کے امیدوارہیں یااوبی سی ،ای ڈبلیوایس کے وہ امیدوارجن کے پاس فارم بھرنے کی آخری تاریخ سے پہلے کے ریزرویشن کے ضروری کاغذات ہیں،(جوشرط تھی)ان کی کم ازکم فائنل لسٹ جاری کرنے میں بی ایس ایس سی کوکیادشواری ہے؟۔یہ تاخیردستاویزی شرائط پوری کرنے والے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ان امیدواروں نے وزیراعلیٰ جنا ب نتیش کمار،نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو،وزیراقلیتی امورزمان خان ،بہارکی اردوکی تمام اہم شخصیات،صحافیوں،ملی اداروں،سیاسی لیڈروں اوراردوڈائریکٹوریٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے دستاویزی شرائط پوری کرنے والے امیداروں کی فائنل فہرست جاری کرواکراس کے آگے کی کارروائی کویقینی بنائیں۔اگربہارحکومت کوعدالت میں جواب داخل کرناہوتووہ یہ جواب بھی داخل کرسکتی ہے کہ جوامیدوارکائونسلنگ میں شرائط پرپورے اترے ہوں،سردست ان کی فہرست جاری کی جاسکتی ہے،تاکہ اس پرآگے کی کارروائی شروع ہوسکے ۔باقی امیدواروں کی فہرست عدالتی فیصلہ آنے کے بعدجاری کی جا ئے۔بہارحکومت یہ بھی کرسکتی ہے کہ وہ عدالت میں این سی ایل وغیرہ یعنی متعلقہ امورپرکوئی واضح موقف جلدپیش کرے تاکہ عدالت جلدفیصلہ دے سکے اورمیرٹ لسٹ جلدجاری ہوسکے۔
Comments are closed.