11/نومبرکویوم تعلیم کی مناسبت سے جمعہ میں خطاب کریں:ملی کونسل بہار

پھلواری شریف9:/نومبر(پریس ریلیز)
امام الہندمولاناابوالکلام آزادہندوستان کے صف اول کے معماروں میں ہیں۔مولاناآزادبھارت کے اولین وزیرتعلیم تھے اوران کی وزارت ہی میں ہندوستان کاعظیم تعلیمی نقشہ مرتب ہوا۔ یونیورسٹیوں،کالجوں کی جورونق ملک میں نظرآرہی ہے،وہ مولاناآزادکی فکررساذہن کی رہین منت ہے۔انہوں نے ہندوستان کانظام تعلیم مضبوط بنیادوں پرکھڑاکیا۔اس لیے مولاناآزادکے یوم ولادت 11نومبرکوریاست بہاراورملک کے حکومتی اورعوامی سطح پریوم تعلیم منایاجاتاہے۔ان خیالات کااظہارکرتے ہوئے ملی کونسل کے کارگزارجنرل سکریٹری مفتی محمدنافع عارفی نے کہاکہ آل انڈیاملی کونسل ہرسال اس مناسبت سے تعلیمی بیداری کانفرنسیں،اجلاس اورمیٹنگیں کرتی ہے۔اور مولاناآزادکوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔آل انڈیاملی کونسل کی مرکزی،ریاستی اورضلعی شاخیں اس موقع پریوم تعلیم تقریبات کااہتمام کرتی آئی ہیں۔ملی کونسل اپنے تمام ضلعی،بلاک شاخوں اوراسکول، کالج وکوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داروں سے اپیل کرتی ہے کہ 11نومبرکواپنے اپنے علاقے میں یوم تعلیم تقریبات کے انعقادکا اہتمام کریں اورتعلیمی بیداری تحریک چلائیں۔مساجدکے ائمہ کرام اورخطیبوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ جمعہ کواپنے خطبے اورتقریرکاموضوع تعلیم کوبنائیں اوراس ملک میں مسلمانوں کے تعلیمی خدمات سے عوام کوواقفیت کرانے کی کوشش کریں اور نوجوانواں کوترغیب دیں کہ وہ تعلیم میں آگے بڑھیں،مدارس ومکاتب کے اساتذہ خصوصی میٹنگ کے ذریعہ معیارتعلیم اورتربیت کوبہتربنانے کاعزم کریں۔
Comments are closed.