انجمن باشندگان بہارممبئی کے زیراہتمام مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد،بڑی تعدادمیں ضرورت مندوں نے فائدہ اٹھایا

ممبئی(بصیرت نیوزڈیسک)انجمن باشندگان بہارممبئی کے زیراہتمام انجمن گرلزاسکول بلاسس روڈممبئی کے کیمپس میں مفت میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں بڑی تعدادمیں ضرورت مندوں نے فائدہ اٹھایا۔اس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے اسسٹنٹ پولس کمشنرروی سردیسائی نے شرکت کی،انہوں نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں جس سے ضرورت مندوں اورغریبوں کوفائدہ ہو،اس کیمپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ریلائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے غریبوں اورضرورت مندوں کومفت میڈیکل کارڈ فراہم کرایاجارہاہے،اس سے غریبوں کابھلاہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں انجمن کے کاموں سے بہت متاثرہوں اورہمیشہ انجمن کے کاموں کوسراہتاہوں،میں انجمن کے روشن مستقبل کے لئے دعاکرتاہوںاورمیں ہمیشہ انجمن کے ساتھ کھڑاہوں۔سابق ایم ایل اےاورنگرسیوک اتل شاہ نے کہاکہ میں انجمن کے ساتھ برسوں سے جڑاہواہوں اوراس کے فلاحی وسماجی کاموں میں شامل رہتاہوں،انجمن کایہ بہت بڑاکارنامہ ہے کہ انجمن ہمیشہ غریبوں،ضرورت مندوں اورمصیبت زدہ لوگوں کے لئے آگے بڑھ کرکام کرتی ہے،انجمن کی خدمات میرے سامنے بالکل روزروشن کی طرح ظاہرہے،میں اس کامیاب میڈیکل کیمپ کے انعقادپرانجمن کے تمام ذمہ داروں کومبارکبادپیش کرتا ہوں۔ایم آئی ایم کے صدراورسابق ایم ایل اے فیاض احمدخان نے کہاکہ میراتوانجمن کے ساتھ برسوں پراناتعلق ہے،الحمدللہ انجمن جس تیزرفتاری کے ساتھ کام کررہی ہے وہ یقیناقابل ستائش ہے،انجمن کادائرہ بہت وسیع ہوتاجارہاہے جوکہ بہت ہی خوش آئندہے۔میں انجمن کے جنرل سکریٹری محمودحکیمی سے گذارش کرتاہوں کہ وہ اس طرح کے کیمپ کادائرہ اوربڑھائیں اورزیادہ سے زیادہ لوگوں کوفائدہ پہونچائیں،بالخصوص بھائی کلہ،داروخانہ اورتلسی باڑی کی جانب لگائیں جوکہ جھگی جھوپڑپٹی کاعلاقہ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب اورضرورت مندلوگ فائدہ اٹھاسکیں۔کھتری چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین آصف کھتری نے کہا کہ میں انجمن کے تقریباہرپروگرام میں شریک ہوتاہوں،انجمن بہت ہی مفیداورعوام کی بھلائی کے پروگرام کرتی ہے،میں انجمن کے کاموں سے بہت متاثرہوں اورہمیشہ ہرقدم پرانجمن کے ساتھ کھڑاہوں،جہاں میری ضرورت ہومجھے یادکریں میں انجمن کی خدمت کے لئے حاضرہوں۔اس موقع پرانجمن کے جنرل سکریٹری محمودحکیمی نے کہاکہ ہم نے دوہفتہ قبل ہی کاغذات درستگی کیمپ لگایاتھاجوکہ بہت کامیاب رہااوربڑی تعدادمیں لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا،انجمن اس طرح کے بنیادی کاموں پرنظررکھے ہوئی ہے،اورانجمن کاہدف ہے کہ ہروہ کام کئے جائیں گے جوعوام کے مفادمیں ہوگا۔ہمارااگلاپروگرام ہے کہ انشاء اللہ ہم بہت جلداکبرپیربھائی کالج میں تین دن کاآدھارکارڈسینٹرلگانے جارہے ہیںجس میں مفت آدھارکارڈبنائے جائیں گے،اورجن کے آدھارکارڈمیں کوئی غلطی ہوگی تواس کے سدھارکابھی کام کیاجائےگا،ان شاء اللہ بہت جلدتاریخوں کااعلان کیاجائےگا۔اس موقع پرمحمودحکیمی نے ریلائنس فاؤنڈیشن کے تمام ڈاکٹروں کااپنی بہترین خدمات دینے کے لئے شکریہ اداکیا۔اس موقع پربہارمیڈیکل سروسرزکے چیئرمین ڈاکٹرسہیل اخترنے کہاکہ ہم ان شاء اللہ ہردومہینے پراس طرح کے میڈیکل کیمپ لگاتے رہیں گے تاکہ غریبوں اورضرورت مندوں کوزیادہ سے زیادہ فائدہ پہونچ سکے۔اس موقع پرسرپرست کمیٹی کے چیئرمین محمداسلام شیخ،فرقان رضوان شیخ نائب صدر،عمیدمحمودی نائب صدر،عقیل شیخ جوائنٹ سکریٹری،محمدوصی احمدشیخ خازن،پرویزعالم صدیقی رکن عاملہ،نیازاحمدشیخ رکن عاملہ،عبدالماجدراہی رکن عاملہ،محمدنوشادشیخ رکن عاملہ،ڈاکٹربدرالحسن بدررکن عاملہ،عبدالودودشیخ وغیرہ موجودتھے۔پروگرام کی نظامت انجمن باشندگان بہارکے رکن عاملہ محمدعارف شیخ کنور وی نے بحسن وخوبی انجام دیا جب کہ رسم شکریہ نائب صدرفرقان رضوان شیخ نے انجام دیا۔

Comments are closed.