ضلع پریشد کی جنرل میٹنگ کی کارروائی اردو زبان میں بھی مہا کرائی جائے :مسرت فاطمہ

اردو سوالنامہ مہیا کرانے میں تعلیمی افسران کی کوتاہی حد درجہ افسوسناک : حبیب اللہ ہاشمی
جالے(محمدرفیع ساگر/بی این ایس)
مقامی بلاک کے ضلع پریشد حلقہ نمبر 4/1 کی ضلع پریشد رکن مسرت فاطمہ نے ضلع پریشد کے عام میٹنگ کی کارروائی اردو زبان میں بھی مہیا کرائے جانے کا مطالبہ رکھا ہے۔مسرت فاطمہ نے پچھلے دنوں 7 نومبر کو ضلع پریشد کی جنرل میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے کارروائی کے دوران اردو میں کارروائی کی کاپی دستیاب کرانے کی مانگ رکھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان ریاست بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے اسی لیے اس زبان کی ترویج و ترقی میں انتظامی پہل ہونی چاہیے۔ مسرت فاطمہ نے تحریری سوالات کیا کہ اردو میڈیم اسکولوں میں بھی اردو زبان میں کتاب فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا گذشتہ بارہ اکتوبر کو ہوئی ششماہی امتحان سے اردو کا سوال نامہ غائب تھا جو کہ بہت ہی افسوس ناک ہے ۔ضلع پریشد رکن کے نمائندہ حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ افسران کی منمانی کی وجہ سے ہی یہ سب پیچیدگی ہو رہی ہے ایسے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ حبیب اللہ ہاشمی نے بتایا کہ ضلع پریشد کی اس سے قبل کی میٹنگ میں بھی پرائمری اسکولوں کے حالات سے محکمہ تعلیم کے افسران کو آگاہ کیا گیا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔
انہوں نے کہا ضلع پریشد رکن مسرت فاطمہ نے بر وقت کسانوں کو کھاد نہیں ملنے سے ہو نے والی پریشانیوں سے بھی افسران کو واقف کرایا ہےاس کے علاوہ غریبوں کو ملنے والی راشن بروقت اور وزن کم ملنے پر میٹنگ میں اپنی بات رکھی ہے۔
Comments are closed.