مرکزعلم ودانش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی وثقافتی سرگرمیوں کی اہم خبریں

اے ایم یو کے ڈاکٹروں نے انڈین بورڈ آف فارنسک اوڈونوٹولوجی کے فیلوشپ پروگرام کی تکمیل کی
علی گڑھ، 11 نومبر: ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج (زیڈ اے ڈی سی) ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اورل پیتھالوجی/ اورل میڈیسن اینڈ ریڈیولوجی شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جوہی گپتا اور ڈاکٹر شہلا خان نے انڈین بورڈ آف فارنسک اوڈونوٹولوجی کے فیلوشپ پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ اس ایک سالہ کورس کی ہفت روزہ پریکٹیکل ٹریننگ انھوں نے مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز، نئی دہلی میں مکمل کی۔
٭٭٭٭٭٭
مکینیکل انجینئرنگ شعبہ میں انڈسٹری-انسٹی ٹیوٹ اجلاس کا انعقاد
علی گڑھ، 11 نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے بی ٹیک اور ایم ٹیک کے طلباء کو 5 نومبر کو منعقدہ ’انڈسٹری- انسٹی ٹیوٹ میٹ‘ میں صنعتی دنیا کے عملی نقطہ نظر سے بخوبی متعارف کرایا گیا ۔
ٍ طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے پوانا انڈسٹریز لمیٹڈ کے سینئر مینجمنٹ اہلکار مسٹر وجے کمار شرما نے کہاکہ انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون ٹکنالوجی میں جدت و اختراع کو بڑھانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے چھوٹے اور متوسط درجے کی صنعتوں میں انجینئرنگ کے مبادیات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ مقابلہ کی فضا میں زیادہ محنت کرنے کی عادت ڈالیں۔ مسٹر وجے کمار نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صنعت کی ضروریات کے مطابق اپنے علم میں مسلسل اضافہ کرتے رہیں۔
مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ایم مزمل نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک و معاونت کی اہمیت و ضرورت بیان کی ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صنعت کے درمیان مضبوط تعاون معیشت کو ترقی دینے، جدت طرازی، تعلیمی نظام میں ترقی اور تنظیم کے لیے افرادی قوت پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پروفیسر محمد علی نے شکریہ ادا کیا، جب کہ محمد ناصر خان نے پروگرام کی نظامت کی۔
٭٭٭٭٭٭
مشاورتی جلسہ
علی گڑھ، 11 نومبر: فیکلٹی آف لاء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاء سوسائٹی کے موٹ کورٹ، الٹرنیٹیو ڈسپیوٹ ریزولیوشن، مباحثہ، ماحولیاتی بیداری، نیٹ ورکنگ و میڈیا سیل اور ایڈیٹوریل بورڈ کے 60 نو منتخب ممبران کی مشاورتی میٹنگ شعبہ قانون میں منعقد ہوئی ۔
پروفیسر محمد اشرف (ڈین، فیکلٹی آف لاء؛ چیئرمین، شعبہ قانون اور صدر، لاء سوسائٹی) نے میٹنگ کی صدارت کی جبکہ پروفیسر محمد طارق (انچارج، لاء سوسائٹی) نے لاء سوسائٹی کے اراکین سے خطاب کیا۔
Comments are closed.