فرخ آباد میں کسان مہا پنچایت 13 نومبر کویونین کےآل انڈیا سیکریٹری قاری عبدالمعید چودھری

کانپور:11 نومبر (پریس ریلیز)
بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے آل انڈیا سیکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر بروز اتوار دوپہر 1 بجے کو فرخ آباد میں ایک مہاپنچایت راشٹریہ صدر ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوگی۔
اس مہا سبھا میں خاص طور پر بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے راشٹریہ کے نائب صدر جناب کیپٹن رن بہادر سنگھ، ڈاکٹر شیولال سنگھ نائب صدر بھارتیہ کسان یونین بھانو، محترمہ ورثہ سچان راشٹریہ جنرل سیکرٹری کسان یونین بھانو اور اسی طرح کانپور منڈل کے جنرل سیکرٹری جناب محمد فیصل خان کے علاوہ دیگر صوبائی ضلعی عہدے داران و ذمہ داران بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اس مہاسبھا میں صوبہ اترپردیش کے کسان جن اہم مسائل ومشکلات سے جوجھ رہے ہیں اور حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں پر جلد عمل در آمد کیسے ہو؟ بالخصوص کسان آیوگ کا گھٹن،ٹیوب ویل کی بجلی فری، گنہ کسان، آلو کسان،دھان کسان کے ریٹ جیسے وعدے حکومت کو یاد دلانے اسی طرح تنظیم ( کسان یونین بھانو) میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے اور مزید مضبوط کرنے اور2021 میں کسانوں کے ذریعے جو دھان فروخت کیے گئے تھے اب تک اس کی قیمت نہیں مل پائی ہے ان جیسے مسائل کو لیکر یہ مہا پنچایت ہورہی ہے
مجوزہ مہا پنچایت کی جانکاری دیتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین بھانو کے سرگرم و آل انڈیا سیکریٹری قاری عبدالمعید چودھری حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے ڈیزل اور کھاد کے بڑھتے ہوئے ریٹ سے نہ صرف کسان تباہ وبرباد ہورہے ہیں بلکہ ملک کا ہر باشندہ پریشان نظر آرہاہے، کسان فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت پر ان مسائل پر نوٹس نہیں لیتی ہے تو حالات بد بدتر ہوجائیں گے ملک کا ہر باشندہ اجناس کے لیے ترسے گا، یہ اچھی بات نہیں ہے۔ انہی مسائل کو لیکر یہ پنچایت کرنے کا فیصلہ لے گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ 13 نومبر اتوار دوپہر 1 بجے کی مہاپنچایت فرخ آباد کی سرزمین پر ایک تاریخی پنچایت ہوگی۔ ہم کانپور و اطراف کے کسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے تمام کاموں کو آگے پیچھے کرکے اس مہا پنچایت کو بھرپور کامیاب کریں۔
Comments are closed.