وکرم کی سینی کی اپیل ہائی کورٹ میں منظور

دیوبند، 12؍ نومبر (سمیر چودھری؍بی این ایس)
کھتولی کے سابق بی جے پی اسمبلی رکن وکرم سینی کی کوال کے فساد میں نچلی عدالت ہوئی سزا کے خلاف کی گئی اپیل ہائی کورٹ میں منظور کرلی گئی ہے ، مگر سماعت کے لئے تاریخ طے نہیں کی گئی۔ اس سلسلہ میں وکرم سینی کا کہنا ہے کہ انتخاب سے قبل ہی انہیں ہائی کورٹ سے راحت ملنے کی امید ہے ، گزشتہ دنوں ایم پی ، ایم ایل اے عدالت کے جج گوپال اپادھیائے نے گزشتہ 11اکتوبر کو کوال کے فساد میں اسمبلی رکن وکرم سینی سمیت 12ملزمان کو 2-2سال کی سزا اورپانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی ۔ اس معاملہ میں سزا کے بعد اسمبلی رکن وکرم سینی کی اسمبلی کی رکنیت ختم ہوگئی ہے ، الیکشن کمیشن کارروائی شروع کرچکا ہے ،پانچ دسمبر کو اس سیٹ پر ووٹنگ ہونا ہے ، نچلی عدالت کے اس فیصلہ کے خلاف سابق اسمبلی رکن وکرم سینی نے بھی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے، حالانکہ اس پر سماعت کے لئے کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔ وکرم سینی نے بتایا کہ آنے والے پیر یا منگل میں سماعت ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.