مفتی محمد ھارون ندوی "خاندیش رتن”ایوارڈ سے سرفراز
جلگاؤں کے کلکٹر آفس کے الپ بچت بھون میں ایک شاندار کامیاب پروگرام

جلگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر کی مشہور و معروف دینی علمی شخصیت،بیباک مقرر اور وائرل نیوز لائیو کے ایڈیٹر،وائس آف میڈیا کے قومی صدر مفتی محمد ھارون ندوی کو اُنکی بیباک صحافت اور اُنکے عظیم ترین سماجی تعلیمی ملّی کاموں کے لیے اُنکو مہاراشٹر کی مشہور ” عادل شاہ فاروقی فاؤنڈیشن کی جانب سے "خاندیش رتن” ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا،اِس موقعے پر اِس تنظیم کے تمام ذمےدار موجود تھے،اور اِس عظیم الشان اِجلاس کی صدارت ماہر تعلیم الحاج ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب فرما رہے تھے،جلگاؤں ضلع ھی نہیں مہاراشٹر بھر سے بڑی تعداد میں سیاسی سماجی تعلیمی اداروں کے ذمےداران اِس پروگرام میں شریک تھے،مفتی محمد ھارون ندوی جہاں ایک عالمِ دین ھےوہیں آپ مُلک بھر میں اپنی بیباک تقریروں اور بیباک صحافت کے لئے بیحد مقبول و محبوب ھے،آپ ایک مشہور مقبول یوٹیوب چینل ” وائرل نیوز لائیو” کے مالک بھی ھیں اور ایک ہندی نیوز پیپر ” ندوی ٹائمز” کے ایڈیٹر بھی ھیں،بہت ھی مختصر وقت میں آپکا اندازِ صحافت و خطابت دُنیا بھر میں مشہور مقبول ہوگیا،ایک فاؤنڈیشن کے ذریعے آپ سماجی تعلیمی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں،اِن تمام چیزوں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آج مفتی صاحب کو تمام ہندو مسلم بھائیوں کے بیچ جلگاؤں کے کلیکٹر آفس کے ہال میں عظیم الشان اِجلاس میں زوردار تالیوں کی گونج میں ” خاندیش رتن” کے ایوارڈ و اعزاز سے نوازا گیا ،اِس موقع پر تنظیم کے صدر فاروق شاه ،نائب صدر جاوید شیخ ،سیکریٹری زبیر شاہ ،ایڈوکیٹ زبیر صاحب،فاروق شیخ صاحب ، بامسیف اور مراٹھا سنگھ کے سنجے سونونے ،مفتی ارشد ،جناب عبدالحکیم صاحب،ھارون پٹیل اور مہاراشٹر بھر سے آئے تمام ذمےدار موجود تھے.
Comments are closed.