سماجی ترقی کے لیے انسانی ہمدردی ضروری ہے:مولانابلال حسنی ندوی

پٹنہ:15نومبر(پریس ریلیز)
دنیاکے ہرمذہب میں سب سے اہم مقام انسانیت کاہے۔انسانیت کے بغیرکسی سماج کے ترقی کی امیدنہیں کی جاسکتی ہے۔انسانیت کے ناطے ہرشخص ایک دوسرے کابھائی ہے،چاہے وہ جس مذہب کابھی ہو،پٹنہ میں منعقد آل انڈیاپیام انسانیت کانفرنس کے پروگرام میں موجودعلماء ودانشوران اورمذہبی رہنماؤں نے یہ باتیں کہیں۔پٹنہ کے این سنہاانسٹی ٹیوٹ میں پیام اانسانیت کانفرنس کے نام سے 13نومبرکواس پروگرام کاانعقاد کیاگیاتھا۔اس کے صدرمولانابلال حسنی صاحب ندوی نے فرمایاکہ پیام انسانیت کامقصدآپسی بھائی چارہ ہے۔ملک اوراس کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔آپس میں اتحادہے،کرپشن اورلوٹ سے ملک کوبچاناہے،آپس کے بہترسلوک سے ملک ترقی کرے گا،انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہرجگہ انسانیت کے پیغام کوآگے بڑھانے میں کوشش کریں۔ مشہوراسلامک اسکالرآل انڈیاملی کونسل کے قومی نائب صدرمولاناانیس الرحمن قاسمی نے کہاکہ اس طرح کے پروگرام کی ابھی کافی ضرورت ہے۔ان کے مطابق انسانیت کے ناطے ہمیں یہ ضرورکوشش کرنی چاہیے کہ مذہب کوئی بھی ہو،لیکن بھائی چارہ بنارہے۔دنیامیں جتنے بھی لوگ ہیں،سب ایک کنبے اورخاندان کے مانندہیں۔اورایک کنبے کے لوگ آپس میں بھائی ہوتے ہیں،ایک دوسرے سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ایک دوسرے کااحترام کرتے ہیں،یہی انسانیت ہے اورانسانیت ایمان کاحصہ ہے۔جناب اشوک کمارپٹنہ نے کہا کہ آل انڈیاانسانیت فورم نے بہت اچھاکام کیاہے،ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔سارے لوگوں کے بیچ ایک ہی بات جائے گی کہ ہم سب ایک ہیں،ایک دوسرے کے مددگارہیں۔جناب سوامی اڑیسہ نے کہاکہ ہم کوآج اس پروگرام سے بہت خوشی ہے۔ہم آپس میں بھائی ہیں۔ایک دوسرے کے تئیں احترام کرتے ہیں،مذہب کابھی احترام کرتے ہیں،مذہبی جگہوں کابھی احترام کرتے ہیں۔وہیں سنی وقف بورڈکے چیئرمین جناب ارشاداللہ صاحب نے کہاکہ بھائی چارہ سے ہی ترقی کی راہیں ہموارہوتی ہے۔ہندوبھائی کے یہاں دعوت ہوتی تومسلمان بھائی اس میں شریک ہوتے،اسی طرح مسلمان یہاں دعوت ہوتی توہندوبھی شریک ہوتے،تہواروں اورخوشی کے موقع پرایک دوسرے کومبارک باددیتے تھے۔اورآگے کہاکہ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کماربھی لگاتارسماج کوجوڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔گنگاجمنی تہذیب کے مدنظرہم لوگ آپس میں بھائی چارگی قائم کرتے رہے ہیں۔ہمارادھرم،اسلام،ویدیہی سکھاتاہے کہ سارے انسان آپس میں
اتحاداوربھائی چارہ قائم رکھیں۔جناب ریاض احمدآتش نے کہاکہ ویدوقرآن میں انسانیت اورخدمت کواہمیت دی گئی ہے،اس لیے اس کواختیارکرنے اوردوسروں تک پہونچانے کی ضرورت ہے۔اس پروگرام سے مولانامشہوداحمدندوی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی اورڈاکٹرسرورعالم ندوی پٹنہ یونیورسٹی اورمولانانورالسلام ندوی نے خطاب کرتے ہوئے انسانیت اوراس کے پیغام کوہرجگہ پھیلانے کی اہمیت پرزودیا۔پروگرام کے داعی مولانامعین الرشیدندوی نے مولانابلال حسنی اوردیگر مہمانوں کاخیرمقدم کیااورمولاناشاہ جہاں قاسمی نے باہمی اتحاد اورانسانیت وخدمت کی اہمیت کوبتایا۔مولاناخالدحسین ندوی نے آخرمیں مہمانوں اورسامعین کاشکریہ اداکیا،ان کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔
Comments are closed.