بین الاقوامی قراءت کانفرنس کلکتہ میں کل! لاکھوں لوگوں کی شرکت کا امکان

کلکتہ (امجد صدیقی؍بصیرت آن لائن )جمعیۃ علماء مغربی بنگال کے زیراہتمام کل 16نومبر بروز بدھ بعد نماز عصر تا عشا پارک سرکس میدان میں ایک روزہ عظیم الشان بین الاقوامی قراءت کانفرنس زیر صدارت حضرت مولانا صدیق اللہ چودھری صاحب ریاستی وزیر وصدر جمعیۃ علماء بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس کانفرنس کو لے کر مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ کی عوام میں کافی جوش وخروش پایا جارہا ہے۔اس عالمی مظاہرہ قراءت میں عالمی پیمانے کے مستند ومعتبر قراء کرام کی شرکت متوقع ہے، جن میں قاری مقداد السید مکہ مکرمہ، قاری فضلان زین الدین انڈونیشیا، قاری علی زادہ مرغزاری ایران، قاری عبد الودود بنگلہ دیش، قاری صالح سلیمان مصری مصر، قاری جمال السید عبد الحمید کویت، قاری حسین فکوین قاہرہ، قاری زکریا محمد بنگلہ دیش کے علاوہ، ایشیا کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند سے بھی قراء کرام شرکت فرمائیں گے انشاء اللہ۔
واضح رہے کہ یہ کانفرنس بعد نماز عصر سے عشاء تک جاری رہے گی ، مغرب کی نماز میدان ہی میں مدینہ منورہ سے تشریف فرما قاری محترم کی اقتداء میں ادا کی جائے گی! جمعیۃ علماءکلکتہ کے صدر حافظ عبد الرزاق، جنرل سیکریٹری ظل الرحمن عارف صاحب اور دیگر منتظمین نے عوام وخواص سے بلا تفریق مسلک شرکت اور دعا کی گزارش کی ہے!
نوٹ : یہ پروگرام بصیرت آن لائن کے یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیا جائے گا!

Comments are closed.