مقامی ایم ایل اے جیویش کمار کی مداخلت کے بعد دوگھرا میں جاری غیر معینہ مدت دھرنا ختم، سنگین دفعات کو ہٹوانے اور ملزمین کی گرفتاری پر روک لگوانے کی کرائی یقین دہانی، دکانیں کھلنے سے چہل پہل بحال

 

جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس) مقامی بلاک کے دوگھرا پرانا بازار واقع مہاویری جھنڈا کے مقام پر 1 نومبر کو دوگھرا اور لتراہا جھنڈا کمیٹیوں کے درمیان ہوئی آپسی مارپیٹ معاملے میں بی ڈی او دین بندھو دیواکر کی تحریر پر درج ہوئی نامزد ایف آئی آر 22/136 میں بے قصور لوگوں پر کی گئی انتظامی کارروائی کو واپس لینے، سنگین دفعات کو ہٹانے سمیت کئی مطالبات کو لیکر دوگھرا پرانا بازار پر جمعرات کو شروع ہوئی لتراہا اور دوگھرا گاوں والوں کی بے مدت احتجاجی دھرنے کو سابق وزیر و مقامی ایم ایل اے جیویش کمار نے دھرنا کے مقام پر پہنچ کر سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سے فون پر گفتگو کرنے کے بعد مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرواکرکے دوسرے دن جمعہ کو احتجاج ختم کروایا۔ایم ایل اے نے دھرنا کی قیادت کررہے ضلع پریشد رکن سمتا کماری کے نمائندہ دھیریندر کمار اور پون کمار مہتھا سمیت دیگر مظاہرین کو جوس پلا کر دھرنے کا ختم کرنے کا اعلان کروایا۔دھرنا ختم ہوتے ہی اس کو حمایت دے رہے مقامی دکانداروں نے شام میں اپنی اپنی دکانیں کھولیں۔اس کے بعد چوک پہ چہل پہل بحال ہوئی۔ایم ایل اے جیویش کمار نے انتظامی کارروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ اتنا سنگین نہیں تھا جتنا ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے۔انہوں نے معمولی واقعہ پر انتظامی کارروائی کے بعد ایس ایس پی سے بات چیت کرکے سنگین دفعات ہٹانے اور ملزمین کو تھانے سے ضمانت دئے جانے کی بات رکھی جس پر مناسب کارروائی کی یقین دہانی ملنے کے بعد احتجاج کو ختم کروایا۔

Comments are closed.