آفتاب جیسے لوگ ہرشہرمیں پیداہوں گے؟وزیراعلیٰ آسام

نئی دہلی(ایجنسی)26 سالہ شردھا والکر کے بہیمانہ قتل کو گجرات کی انتخابی مہم میں بھی جگہ مل گئی ہے۔ بی جے پی کے رہنما اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کچھ میں ایک ریلی میں لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں کوئی مضبوط لیڈر نہیں ہے تو ہر شہر میں آفتاب امین پونا والا پیدا ہوں گے اور ہم اپنے معاشرے کی حفاظت نہیں کر سکیں گے۔
وزیراعظم مودی کی تشہیر کرتے ہوئے، سرما نے زور دے کر کہا کہ ملک کو نریندر مودی کو مرکز میں تیسری میعاد دینے کی ضرورت ہے۔ ہمانتا بسوا سرما نے قتل کیس کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کرتے ہوئے اسے ’’لو جہاد‘‘ قرار دیا۔ لو جہاد کا لفظ ہندو لڑکی اور ایک مسلمان لڑکے کے درمیان محبت کے تعلق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے مطابق ایک مسلمان لڑکا ایک ہندو لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسا کر اسلام قبول کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
آسام کے وزیر اعلیٰ نے ایک جلسہ عام میں کہا، "آفتاب ممبئی سے شردھا بہن کو لے کر آئے اور لو جہاد کے نام پر اس کے 35 ٹکڑے کر دئیے۔ اور لاش کو کہاں رکھا؟ فریج میں۔ اور جب لاش فریج میں تھی تووہ دوسری عورت کو گھر لے آیا اور اس سے ڈیٹنگ شروع کر دی، اگر ملک کے پاس کوئی طاقتور لیڈر نہ ہو، جو ملک کو ماں سمجھتا ہو، تو ایسے آفتاب ہر شہر میں پیدا ہوں گے اور ہم اپنے سماج کی حفاظت نہیں کرپائیں گے۔انہوں نے کہا، "اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ نریندر مودی کو 2024 میں تیسری بار وزیر اعظم بنایا جائے۔”
بتا دیں کہ 18 مئی 2022 کو آفتاب نے شردھا کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد اس نے شردھا کی لاش کو مختلف ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک ٹھکانے میں رکھ دیا۔ آفتاب کو اپنے اعترافی بیان سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کرنے کے لیے 12 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے 5 روزہ ریمانڈ پر لیا گیا اور پھر 17 تاریخ کو عدالت سے 5 روزہ پولیس ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

Comments are closed.