اردو کارواں ممبئی، شاخ اورنگ آباد اور ضلع پریشد شعبہ ثانوی تعلیم کے اشتراک سے اساتذہ کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد

 

ممبئی (پریس ریلیز)

اردو کارواں اور مادھیامک شکشن وبھاگ ضلع پریشد اورنگ آباد کے اشتراک سے گیارہویں و بارہویں اردو مضمون کے اساتذہ کے لیے نثری و شعری قواعد کی تدریس پرمولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیا کیا۔ جس میں اورنگ آباد ضلع کے مختلف جونیئر کالج کے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس تربیتی کیمپ میں ریسورس پرسن کے طور پرخان حسنین عاقب رکن لسانی و ادارتی کمیٹی بال بھارتی نے اساتذہ کی رہنمائی کی۔پروگرام کی ابتداء مشیر ندوی لیکچرر مولانا آزاد کالج کی تلاوت قرآن سے ہوئی۔ ابتدائی کلمات پروگرام کی کنوینر محترمہ حسینی کوثر صاحبہ لیکچرر ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار وومن نے پیش کیے اور مہمانان کا تعارف پیش کرتے ہوئے نئے نصاب سے متعلق اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت واضح کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر مخدوم فاروقی صاحب پرنسپل مولانا آزاد کالج نےتربیتی کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کا اردو زبان کے صحیح استعمال و جدید تدریسی طریقوں کے استعمال پر زور دیا۔ پروگرام کے کنوینر محترم سرتاج شاکر صاحب ریٹائر ایجوکیشن افیسر ضلع پریشد اورنگ آباد کے مطابق نئی درسی کتابوں کی تدریس کے لیےاس طرح کے تربیتی کیمپ نہایت ضروری ہے۔ریسورس پرسن خان حسنین عاقب صاحب نے درسی کتاب میں موجود شعری و نثری قواعد کی مختلف تدریسی طریقوں کو پیش کیا اور اساتذہ کو مشکل قواعد آسان طریقے سے تدریس کرنے کی تدبیر بتا ئ۔ اور اساتذہ کے قواعد کی تدریس کےمسائل کے حل پیش کیے۔ سوال و جواب کے ذریعے اساتذہ و سامعین نے ریسورس پرسن سے استفادہ کیا. اردوکارواں کے صدر فرید احمد خان نے اپنے پیغام میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اردو کارواں اورنگ آباد ٹیم کو اس اہم تعلیمی پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، ساتھ ہی ای۔ او ضلع پریشد اورنگ آباد کا بھی شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کا اختتام محترمہ نفیسہ بیگم، کوآرڈینیٹر اردو کارواں اورنگ آباد کے شکریہ پر ہوا۔ اس کیمپ میں اورنگ آباد اور اطراف کے اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طلباء بھی شریک تھے۔ پروگرام کی نظامت کنوینر عرفان سوداگر، انچارج اردو کارواں اورنگ آباد نے بحسن و خوبی انجام دی۔

Comments are closed.