آج سے تعلیم اوراصلاح معاشرہ کے لیے ملی کونسل کے وفد کا ہفتہ روزہ دورہ

ضلع دربھنگہ میں اس سے نیا جوش وجذبہ پیداہوگا
پھلواری شریف:22/نومبر (پریس ریلیز)
آل انڈیا ملی کونسل ملی،فلاحی،سماجی اوردینی خدمات میں ہمہ تن مصروف،مشن تعلیم 2050ء کے نام سے ملک گیر سطح پر کونسل تعلیمی تحریک بھی چلارہی ہے،نیز ہندومسلم اتحاد،بڑھتی ہوئی نفرت کو کم کرنے اور آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لیے مثبت کوششیں کررہی ہیں، اس کے علاوہ بھی رفاہی کام چل رہے ہیں۔یہ تنظیم فقیہ الملت حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد گار ہے۔اس کے مقاصدتعلیم اوراصلاح معاشرہ کے لیے کل 23 /نومبر سے ضلع دربھنگہ کے علاقہ سوپول اورگھنشیام پور بلاک میں ایک ہفتہ کاورہ شروع ہورہا ہے، جس کی قیادت قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی کررہے ہیں۔مشن تعلیم اوراصلاح معاشرہ سے دل چسپی رکھنے والے علماء،اساتذہ،پروفیسر،وکلاء اورڈاکٹروں کے علاوہ نوجوان نسل سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس میں خصوصی دل چسپی لیں امید ہے کہ اس ہفتہ روزہ تعلیمی مشن سے تعلیم کے بارے میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا۔
اس دورہ وفد میں جن علماء ودانشوران کی شرکت یقینی بتائی جارہی ہے،ان میں مفکر ملت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی کے علاوہ حضرت مولانا محمد شاہد ناصری الحنفی،صدر ادارہ دعوۃ السنہ،مہاراشٹرا ونائب صدر آل انڈیا ملی کونسل،مہاراشٹر، استاذ الاساتذہ حضرت مولاناعبد الرب قاسمی صاحب،سابق استاذ فقہ وحدیث مدرسہ رحمانیہ سوپول، بیرول، جناب حضرت مولاناالحاج نثار احمد قاسمی صاحب، مہتمم جامعہ صفیہ للبنات، بورام،جناب حضرت مولاناالحاج عرفان سعیدی قاسمی صاحب،سوپول،جناب حضرت مولانا محمد نافع عارفی قاسمی، کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار،جناب حضرت مولانا خالد حسین ندوی صاحب، ڈائرکٹر انٹر نیشنل ندوی فارم، دہلی، جناب حضرت مولانامفتی احتشام قاسمی،استاذ مدرسہ عارفیہ ناڑی،جناب حضرت مولانا مفتی اسعد قاسمی،بانی ایمان پبلک اسکول، سوپول، بیرول، حضرت مولانا غفران ساجد قاسمی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن، حضرت مولانامرزا ذکی احمد بیگ،آرگنائزرآل انڈیا ملی کونسل بہار، جناب حضرت مولانا نورعالم رحمانی،رئیس المبلغین آل انڈیا ملی کونسل بہار،جناب حضرت مولانا قاسم صاحب، مبلغ آل انڈیا ملی کونسل بہار، جناب حضرت مولانا فاروق صاحب، جھگڑوا، جناب حضرت مولانا مسعود صاحب،بردہا،جناب مولانانورالاسلام،گیاری ناظم مدرسہ حسینیہ، جناب مولانا ڈاکٹر نورالسلام ندوی صاحب،پٹنہ، جناب قاری عبد الستار صاحب، جھگڑوا،جناب ابوالخیر صاحب،ضلع پارشد، ناڑی، جناب مکھیا افضل علی خان،جمالپور، جناب مکھیا عبد السلام خان، جمال پور وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ہفت روزہ دورہ کی تیاریاں شیخ پورہ جامع مسجد،کومئی،ناڑی،گیاری،ہاٹ گاچھی، جمال پور، جگسو، جھگڑوا، کھینسا، بہیڑہ،بردہا،بورام وغیرہ میں مکمل ہو چکی ہیں۔

Comments are closed.