امبیکا جوئیلرس میں دوسری بار چوری کی کوشش ناکام

 

سمری کے بستوارہ بازار میں مسلسل چوری کی وارداتوں سے تاجر میں ناراضگی

دربھنگہ۔۲۹؍دسمبر(محمد رفیع ساگر )ایک ماہ کے اندر سمری تھانہ علاقہ کے بستواڑہ بازار میں نو درگا مندر کے قریب سونے اور چاندی کی دکان امبیکا جوئیلرس میں دوسری بار بھی چوری کی کوشش کی گئی۔ نصف درجن بدمعاشوں نے پہلے موبائل فون کی دکان کا شٹر کاٹ کر دکان میں داخل ہوکر چھت کے ذریعے جوئیلری شاپ کی پچھلی دیوار میں مشین اور اسکریو ڈرائیور سے سوراخ کر دیا لیکن بروقت پولیس کی گاڑی کا سائرن سن کر سبھی چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس طرح کی وارداتوں سے مقامی دکانداروں میں خوف اور غصے کا ماحول ہے ۔چوری کو انجام دینے والے نصف درجن بدمعاشوں کی تمام سرگرمیاں امبیکا جیولرس میں نصب سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہیں۔ چوروں نے سب سے پہلے سونے اور چاندی کی دکان کو نشانہ بنایا اور پڑوسی صفی الرحمن کی ہارڈویئر کی دکان کا پچھلا دیوار توڑ کر سیڑھی کی مدد سے چھت کی مدد سے پہنچے اس کے بعد امبیکا جوئیلرس کی گلی میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کو نقصان پہنچایا، چوروں نے بند دکان کی گلی میں نصب بجلی کا بلب بینچ کی مدد سے چھت سے کھول کر اتار دیا۔ کیمرہ میں قید ہونے والے چوروں کا استعمال شدہ اسکریو ڈرائیور، کٹر مشین، شٹر لفٹر لکڑی کا بیٹ اور سائیکل کے ٹائر موقع سے برآمد ہوئے ہیں۔25 سے 30 سالہ نقاب پوش بدمعاشوں نے اس سے قبل 29 نومبر کو امبیکا جوئیلرس کا شٹر توڑ کر چوری کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ دکاندار اور سورن کار سنگھ کے سکریٹری سنجے ٹھاکر نے بتایا کہ چوری کی اس قسم کی وارداتیں 29 نومبر کو ہوئی تھیں۔ ایک ماہ کے اندر دوسری بار واقعہ کی وجہ سے مقامی تاجروں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، سمری تھانے سے صرف 100 گز کے فاصلے پر ہائی وے کے کنارے واقع میری دکان کو بار بار نشانہ بنا کر چور مقامی پولیس انتظامیہ کو چیلنج کر رہے ہیں۔

Comments are closed.