اجمیرمیں نابالغ لڑکی کے اغوا معاملہ میں پولیس ملازم گرفتار

 

اجمیر۔۲۹؍دسمبر:  اجمیر میں ان دنوں جرائم پیشہ افراد کھلے عام منفی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے علاوہ جرائم پیشہ افراد خواتین اور لڑکیوں کو بھی اپنی منفی سرگرمیوں کا نشانہ بناتے ہیں، اغوا اور خواتین پر زیادتی سے متعلق خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایک ایسا ہی معامہ چند ایام قبل شہر اجیمر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد پولیس متحرک ہوگئی تھی، پولیس نے نابالغ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے معاملے میں 14 ماہ سے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ کے اجمیر انچارج اشوک بشنوئی نے بتایا کہ منگلیا واس تھانہ علاقے سے ایک نابالغ لڑکی کا اغوا کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ایک گرفتاری پہلے ہی ہو چکی ہے جبکہ دوسری گرفتاری اب ہوئی ہے۔پولیس کی گرفت میں آنے والا ملزم 14 ماہ سے مفرور تھا۔جبکہ اس کا نابالغ کزن پہلے ہی پکڑا جا چکا تھا۔ حال ہی میں پولیس نے ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے کر اسے پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ملزم کو 2 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

Comments are closed.